عالمی دنیا کشمیر مظالم پر کب تک خاموش رہے گی؟، شیری رحمٰن

کراچی (قدرت روزنامہ)پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ عالمی دنیا کشمیر مظالم پر کب تک خاموش رہے گی؟، 5 اگست 2019 سے اب تک مقبوضہ کشمیر ایک جیل بنا ہوا ہے۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر کئے گئے پیغام میں شیری رحمٰن نے کہا کہ 80 لاکھ سے زائد آبادی کو انسانی حقوق اور بنیادی سہولیات سے محروم رکھا جا رہا ہے، کشمیر سے متعلق اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کی قراردادوں پر آج تک عمل نہیں ہوا۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج کا دن تمام کشمیر کے بہن اور بھائیوں سےاظہار یکجہتی کا دن ہے، شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی حکومت نے 1990 میں پہلی بار یوم یکجہتی کشمیر سرکاری طور پر منانے کا اعلان کیا تھا، تب سے 5 فروری کشمیری بہن بھائیوں کی لازوال جدوجہد کی حمایت اور تجدید عہد کے طور پر منایا جاتا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کو چاہئے کہ کشمیر کا کیس مسلسل اقوام متحدہ اور دیگر عالمی فورمز پر اٹھائے، صرف ایک تقریر سے کشمیر کا مقدمہ نہیں لڑا جا سکتا۔شیری رحمٰن نے کہا کہ آپ نے 2 منٹ کی خاموشی کرنی تھی، آپ 2 سال 5 ماہ سے خاموش ہیں، کشمیر کے معاملے پر حکومت سنجیدگی اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرے۔

Recent Posts

لاہور کی طالبہ سے زیادتی کے معاملے پر انتشار پھیلانے والی خاتون کو گرفتار کرلیا: پولیس

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب پولیس کے حکام نے کہا ہے کہ لاہور کے نجی کالج…

2 mins ago

چیف جسٹس کی تقرری کیلئے خصوصی پارلیمانی کمیٹی تشکیل، آج اجلاس طلب کرلیا گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیف جسٹس کی تقرری کے لیے خصوصی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔…

13 mins ago

آئینی ترمیم: مولانا فضل الرحمان نے ملک و ملت کی عظیم خدمت کی، مفتی تقی عثمانی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی جانب سے کامران…

27 mins ago

اہلیہ سے تعلق کے شک پر ملزم نے گولیاں چلادیں،2افرادقتل

لاہور (قدرت روزنامہ)بند روڈ تھانہ شیراکوٹ کی حدود میں بابو صابو ٹرک اڈہ کے قریب…

7 hours ago

چیف جسٹس کی تقرری کیلئے خصوصی پارلیمانی کمیٹی تشکیل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف جسٹس کی تقرری کیلئے خصوصی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دے دی گئی…

7 hours ago

تحریک فساد کبھی طلباء کو اشتعال دلاتی ہے،کبھی وکلاء سے باہر نکلنے کی اپیلیں کرتی ہے: عظمیٰ بخاری

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ ججز اور انکی…

7 hours ago