پاکستانی ویمنز کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ کراچی میں جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئی سی سی ویمنزکرکٹ ورلڈ کپ کی تیاری کے لئے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ کراچی میں جاری ہے۔کورونا کا شکار ہونے والی غلام فاطمہ کا پی سی آر ٹیسٹ منفی آگیا، انہوں نے قرنطینہ مکمل کرنے کے بعد اسکواڈ کو جوائن کرلیا۔
اسٹیٹ بینک گراؤنڈ پر پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے دوسرا انٹرااسکواڈ میچ کھیلا۔آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 4 مارچ سے نیوزی لینڈ میں شروع ہوگا، پاکستان ٹیم 9 فروری کو آکلینڈ روانہ ہوگی۔
میگا ایونٹ کی تیاریوں کے لیے قومی ویمنز ٹیم کا تربیتی کیمپ کراچی کے اسٹیٹ بینک گراؤنڈ پر غیرملکی کوچ ڈیوڈ ہیمپ کی نگرانی میں جاری ہے۔لیگ اسپنر غلام فاطمہ جن کا کراچی پہنچنے پر کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا وہ کورونا سے چھٹکارا حاصل کرنے کے بعد اسکواڈ میں واپس آگئی ہیں۔
بسمہ معروف بھی بیٹی کی پیدائش کے ایک سال بعد پاکستان ٹیم میں واپس آئی ہیں۔پریکٹس سیشن کے دوران پاکستان ویمنز ٹیم فزیکل ٹریننگ کے بعد سیناریو بیسڈ میچ کھیلتی ہیں، جس میں بیٹر کو مختلف ہدف دیے جاتے ہیں جبکہ بولر کو بھی کم رنز دینے اور وکٹیں لینے کے ہدف دے کر تیاری کی جاتی ہے۔

Recent Posts

جوڈیشل کمیشن میں ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی مساوی نمائندگی کا وعدہ پورا نہیں کیاگیا، بلاول بھٹو کے حکومت سے گلے شکوے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے حکومت سے گلے شکوے کرتے ہوئے کہاہے کہ…

1 min ago

بھارتی اداکارہ نے مدینہ منورہ میں نکاح کرلیا،شادی کی تصاویر سامنے آگئیں

مدینہ منورہ (قدرت روزنامہ )بھارتی اداکارہ اور سوشل میڈیا انفلوئنسر ثنا سلطان کے نکاح کی…

5 mins ago

سروسز چیفس کی مدت،پریکٹس اینڈ پروسیجر سمیت اہم بلز کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سروسز چیفس کی مدت اور پریکٹس اینڈ پروسیجر سمیت اہم بلز کا گزٹ…

12 mins ago

شرح سود میں کمی کے عام آدمی اور معیشت پر کیا اثرات ہوں گے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود میں 2.5 فیصد کمی کردی…

15 mins ago

بھارت کا جنگی طیارہ گر کر تباہ

ممبئی (قدرت روزنامہ ) بھارتی فضائیہ کا مگ 29 طیارہ آگرہ میں گر کر تباہ…

16 mins ago

آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع، ’اتنی جلدی میکڈونلڈ کا برگر نہیں ملتا جتنی جلدی بل پاس ہوگیا‘

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی اور سینیٹ نے تینوں مسلح افواج کے سربراہان کی مدت…

20 mins ago