سندھ حکومت اور PSP کا معاہدہ کیا ہے؟ تفصیلات سامنے آگئیں

کراچی (قدرت روزنامہ)سندھ حکومت اور پاک سر زمین پارٹی (پی ایس پی) کے درمیان ہونے والے معاہدے کی تفصیلات سامنے آئی ہیں جن کے مطابق 8 نکات پر مشتمل معاہدے پر صوبائی وزیر ناصر شاہ اور پی ایس پی رہنما ڈاکٹر ارشد وہرہ کے دستخط ہیں۔معاہدے کے متن کے مطابق سندھ حکومت ایکٹ 140 اے کے تحت بلدیاتی نظام نافذ کرے گی، سندھ حکومت نے سیاسی انتظامی اور مالیاتی اختیار عوامی نمائندوں کو دینے پر اتفاق کیا ہے۔

معاہدے کے مطابق صوبائی مالیاتی کمیشن کو حقیقی معنوں میں فعال کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے، ایس بی سی اے، کے ڈی اے سمیت دیگر اداروں میں مئیر کو کردار دینے پر اتفاق کیا گیا۔
معاہدے کے متن کے مطابق تعلیم اور صحت کے شعبے بھی مئیر کے اختیار میں ہوں گے، میئر کے براہِ راست انتخابات کے لیے مزید بات چیت ہو گی۔معاہدے کے متن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ فوڈ اتھارٹی اور ماس ٹرانزٹ سمیت دیگر محکمے بھی ضلعی انتظامیہ کو دیئے جائیں گے۔

Recent Posts

بلوچستان میں انتشار اور بد امنی پھیلانے والے ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے: وزیر اعظم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ضلع قلات کے علاقے جوہان…

1 min ago

پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی 9 مئی کے حوالے سے ویڈیوز موجود ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

میرا مطالبہ ہے کہ 9 مئی کے مقدمات کا جلد از جلد فیصلہ کیا جائے…

2 hours ago

کون سے اسلامی ملک کی ایئرلائنز تاحال اسرائیلی ایئرپورٹ پر اتر رہی ہیں؟

واحد ایئر لائنز ہے جو اسرائیل کو بیرونی دنیا سے جوڑے ہوئے ہے اور سروس…

2 hours ago

احتجاج کی کال ملک کو ڈی ریل کرنےکی کوشش ہے، یہ کامیاب نہیں ہوں گے،نواز شریف

نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز لندن سے پاکستان کیلئے روانہ لندن (قدرت روزنامہ)نواز…

3 hours ago

واٹس ایپ پر ڈیلیٹ ہونے والی چیٹ کو واپس کیسے لایا جائے؟ طریقہ جانئے

خوش قسمتی سے ڈیلیٹ کیے گئے واٹس ایپ چیٹس کو بآسانی بحال کیا جا سکتا…

3 hours ago

تحریک انصاف کے امریکی حمایتیوں کا ایک اور یوٹرن!

تحریک انصاف اورعالمی لابی کا 46 ممبران کانگرس سے صدر بائیڈن کو ایک اور خط…

3 hours ago