ساجد سدپارہ نے دوسری مرتبہ کے ٹو سر کرلیا
لاہور (قدرت روزنامہ) قومی ہیرو علی سدپارہ کے بیٹے ساجد سدپارہ نے دوسری بار دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو سر کرلی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں ساجد سدپارہ نے لکھا کہ ’’گذشتہ کچھ دن ہم سب کے لیے پہاڑوں کی بلندی پر چیلنجنگ اور خوش قسمت رہے ہیں، پوری قوم اپنے ہیرو علی سدپارہ کی میت واپس لائے جانے کی خبر سننے کی منتظر ہے، ہم اتنے خوش قسمت ہیں کہ کے 2 پر سردیوں کے موسم میں اپنے ساتھیوں کی لاشیں تلاش کرلیں اور اب انہیں محفوظ مقام پر پہچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ انتہائی تکنیکی اور خطرناک ڈھلوان پر ہونے کی وجہ سے لاشوں کو لانا مشکل ہے، اپنے والد علی سدپارہ اور کھوئے ہوئے ساتھیوں کی تعظیم کے لئے میں نے آج صبح 8 بج کر10 منٹ پر ایک بار پھر کے 2 کی چوٹی پر قدم رکھا ہے، میں اپنی جان کی بازی ہارنے والے کوہ پیماؤں کی لاشوں کو کسی محفوظ جگہ پر منتقل کر رہا ہوں اور اوپر کی رکاوٹوں سے فوری بازیابی بہت ساری جانوں کو خطرے میں ڈالے بغیر ممکن نہیں ہے۔
Last few days have been challenging and lucky for us all, high up in the mountains. With whole nation waiting and looking to hear about search and recovery of their hero #AliSadpara. We are lucky enough to find the bodies of my companions from #K2Winter2021 and trying to 1/n
— Sajid Ali Sadpara (@sajid_sadpara) July 28, 2021
ہم تینوں کوہ پیمائوں کے خاندانوں اور ماہرین سے مشورہ کرنے کے بعد مزید نقصانات اور جانوں کو خطرے کے بغیر لاشوں کی بازیافت کے امکانات بعد کے مرحلے میں کیے جائیں گے۔ میں پاکستانی عوام کی محبت اور دعاؤں کیلئے پوری قوم کا شکر گزار ہوں، میں کے ٹو پر موجود ہر شخص سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ لاشوں کی کوئی تصاویر یا ویڈیو شیئر نہ کریں کیوں کہ ان کے اہل خانہ اور دوستوں کے لئے تکلیف دہ ہے‘‘۔
