کراچی کے شہری ملک میں سب سے مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور

کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کے شہری آٹے کی بڑھتی قیمتوں کے بوجھ تلے دب گئے ،ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق پہلی بار کراچی میں آٹےکا20 کلو تھیلا ریکارڈ 1600روپے تک پہنچ گیا۔کراچی کے شہری ملک میں سب سے مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہو گئے، ایک ہفتے میں کراچی میں آٹے کا 20 کلو تھیلا 40 روپے تک مزید مہنگا ہو گیا جبکہ خضدار میں 80 روپے تک مہنگا ہوا۔
دستاویز کے مطابق خضدار میں 20 کلو کا تھیلا 1500روپے تک پہنچ گیا،حیدرآباد میں بھی 1500 روپےتک میں فروخت ہوا،ایک ہفتے میں کوئٹہ میں آٹے کا تھیلا 10 روپے تک مہنگاہوا۔
کوئٹہ میں 20 کلو کا تھیلا 1480 روپے تک میں فروخت اہوا،سکھر میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت1420روپے تک ہے، لاڑکانہ میں20کلوتھیلا 20 روپے تک مہنگا ہوا اور1400 روپے تک ہے۔ادارہ شماریات کے مطابق اسلام آباد،راولپنڈی، گجرانوالہ،سیالکوٹ ،لاہور،فیصل آباد،سرگودھا ، ملتان،بہاولپور،پشاوراوربنوں میں20کلو آٹے کاتھیلا 1100 روپے تک میں فروخت ہوا۔

Recent Posts

تحریک انصاف کے امریکی حمایتیوں کا ایک اور یوٹرن!

تحریک انصاف اورعالمی لابی کا 46 ممبران کانگرس سے صدر بائیڈن کو ایک اور خط…

2 mins ago

دوسرا ٹی ٹوینٹی، آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دیدی

پاکستان کی جانب سے عثمان خان نصف سینچری بنانے والے میچ کے واحد کھلاڑ ے…

13 mins ago

سونے کی قیمت میں کمی

سونے کی قیمت 300 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 67 ہزار 400 روپے پر…

23 mins ago

تحریک انصاف کے حق میں امریکی ممبران کانگریس کا بائیڈن کو ایک اور خط

پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی باضابطہ درخواست واشنگٹن(قدرت روزنامہ) تحریک انصاف کے حمایتیوں…

40 mins ago

ڈسکہ میں سسرالیوں کے ہاتھوں بہو کے قتل کیس میں لرزہ خیز انکشافات

ساس کو شکوہ تھا کہ اس کا بیٹا بیوی سے بہت محبت کرتا تھا اور…

59 mins ago

بجلی کی قیمت ایک ماہ کے لیے کم ہونے کا امکان، کراچی کے صارفین محروم رہیں گے

نیپرا بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے سی پی پی اے کی درخواست پر…

1 hour ago