وزیرِ اعظم کی چینی صدر سے ملاقات، وطن واپس روانہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیرِ اعظم عمران خان نے آج صبح چین کے دارالحکومت بیجنگ میں چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی جس کے بعد وہ وطن واپس روانہ ہو گئے۔چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کے دوران وزیرِ اعظم عمران خان کی ان سے دو طرفہ تعلقات اور عالمی صورتِ حال پر گفتگو ہوئی۔
ملاقات کے بعد وزیرِ اعظم عمران خان چین سے وطن روانگی کے لیے بیجنگ ایئر پورٹ پہنچے جہاں پاکستانی سفارت خانے کے عہدے داروں نے انہیں الوداع کیا۔وزیرِ اعظم عمران خان نے گزشتہ روز چین کے صدر شی جن پنگ کے ظہرانے میں شرکت کی تھی، جہاں انہوں نے چینی ہم منصب لی کی چیانگ سے ملاقات کی تھی۔
انہوں نے چائنا انرجی اینڈ انجینئرنگ کارپوریشن اور پاور چائنا کے چیئرمین سے آن لائن ملاقات کی تھی۔رپورٹس کے مطابق ان ملاقاتوں میں پاکستان کے توانائی کے شعبے کی بہتری اور سرمایہ کاری پر گفتگو ہوئی۔
ملاقات کے موقع پر وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیرِ خزانہ شوکت ترین، وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری، وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر اور مشیرِ تجارت عبدالرزاق داؤد بھی موجود تھے۔رپورٹس کے مطابق چین میں وزیرِ اعظم عمران خان نے ازبکستان کے صدر سے بھی ملاقات کی تھی۔اپنے دورۂ چین کے دوران وزیر اعظم عمران خان چین کے اہم اداروں کے سربراہوں سے بھی ملاقاتیں کر چکے ہیں۔
ان ملاقاتوں میں ڈیجیٹل، صحت، تجارت اور صنعتی راہداریوں کے قیام کا فیصلہ کیا گیا تھا جبکہ سی پیک کے جاری منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ بھی لیا گیا تھا۔واضح رہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان 3 فروری کو 4 روزہ دورے پر چین پہنچے تھے۔وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری، وزیرِ خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی، وزیرِ خزانہ شوکت ترین، وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر، مشیرِ قومی سلامتی معید یوسف، مشیرِ تجارت عبدالرزاق داؤد اور معاونِ خصوصی برائے سی پیک خالد مصطفیٰ بھی ان کے ہمراہ تھے۔

Recent Posts

بھول جاو معافیاں پرچے کاٹنے ہیں کاٹ لو، پنجاب حکومت کا غلام ہوں نہ کسی اور کا ،علی امین گنڈاپور

میں کس چیز کی معافی مانگوں اور کس بات پر مانگوں، علی امین گنڈا پور…

24 mins ago

حکومت کا 71 ہزار ارب روپے سے زائد قرض اتارنے کا پلان سامنے آگیا

وفاقی حکومت نے اضافی قرضوں پر ملک کے انحصار کم کرنے کا فیصلہ کرلیا اسلام…

36 mins ago

انٹر بینک میں امریکی ڈالر 277 روپے 80 پیسے پر آگیا

انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں مسلسل نویں روز کمی ریکارڈ کراچی (قدرت روزنامہ)تبادلہ…

55 mins ago

حکومت کا منی بجٹ لانے کا اشارہ، کیا حکومت مزید ٹیکس عائد کرنے جارہی ہے؟

اگر اہداف پورے نہ ہوئے تو منی بجٹ کی طرف میں جاسکتے ہیں، وزیرمملکت خزانہ…

1 hour ago

خوشخبری، سونے کی قیمت میں کمی ہو گئی

کراچی(قدرت روزنامہ ) پاکستان سمیت دنیا بھر میں سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں…

1 hour ago

کسی ملک سے مذاکرات کرنامرکزی حکومت کا اختیار ،وزیراعلیٰ کو اپنے اختیارات کا بھی پتہ نہیں،امیر مقام

پشاور(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر امیر مقام نے کہاہے کہ کسی ملک سے مذاکرات کرنامرکزی حکومت کا…

2 hours ago