لتا منگیشکر کے انتقال پر بھارتی شوبز شخصیات کا ردعمل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)برصغیر کی معروف گلوکارہ لتا منگیشکر کے انتقال کے بعد بھارتی شوبز شخصیات کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔

پریانکا چوپڑا

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اسٹوری لگا کر اپنے دکھ کا اظہار کیا ہے۔پریانکا چوپڑا نے لتا منگیشکر کی تصاویر شیئر کر کے لکھا کہ ‘موسیقی کبھی ختم نہیں ہوگی’ْ۔

رنویر سنکھ

نامور اداکار رنویر سنگھ نے بھی انسٹاگرام کا سہارا لیتے ہوئے لتا منگیشکر کی جوانی کی تصویر شیئر کر کے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

اکشے کمار

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں بالی ووڈ کے کھلاڑی اکشے کمار نے لکھا کہ ‘میری آواز ہی پہچان ہیں، گر یاد رہے، اور ایسی آواز کو کوئی کیسے بھول سکتا ہے۔
اکشے کمار نے مزید لکھا کہ لتا منگیشکر جی کے انتقال سے گہرا دکھ ہوا ہے، میری دلی تعزیت اور دعائیں۔

انیل کپور

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بالی ووڈ کے سدا بھار اداکار انیل کپور لکھتے ہیں کہ لتا جی ہمارے دلوں میں ایک ایسی جگہ رکھتی ہیں جو کبھی کوئی اور نہیں لے سکتا، اس طرح اس نے اپنی موسیقی سے ہماری زندگیوں پر کتنا گہرا اثر ڈالا ہے۔
انیل کپور نے لکھا کہ وہ سکون سے آرام کرے اور اپنی چمک سے آسمان روشن کرے۔

اجے دیوگن

بھارت کے معروف اداکار اجے دیوگن نے ٹوئٹر پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ لتا جی ہمیشہ کے لیے ایک آئیکن ہیں، میں ہمیشہ ان کے گانوں کی میراث کا مزہ لیتا رہوں گا۔
اجے لکھتے ہیں کہ ہم کتنے خوش قسمت تھے کہ ہم لتا جی کے گانے سنتے ہوئے بڑے ہوئے۔

وشال دادلانی

بالی ووڈ کے معروف پلے بیک سنگر وشال دادلانی نے بھی ٹوئٹر کا سہارا لیتے ہوئے لکھا کہ ‘ امید کرتا ہوں کہ یہ سچ نہ ہو، لیکن اگر ایسا ہے تو میرے پاس الفاظ نہیں کہ میں اس نقصان اور غم کا اظہار کر سکوں۔وشال نے مزید لکھا کہ لتا منگیشکر جی کی آواز انڈیا کی پہچان ہے، اور ہمیشہ رہے گی۔

واضح رہے کہ برصغیر کی لیجنڈ گلوکارہ لتا منگیشکر آج صبح ہی 92 سال کی عمر میں اس دنیائے فانی سے کوچ کر گئی تھیں۔
لتا منگیشکر کے معالج پریت سمدھانی نے پریس کانفرنس میں ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ لتا جی کو نئے سال کے آغاز پر کورونا کے سبب اسپتال میں داخل کیا گیا تھا، تاہم حالت تشویش ناک ہونے پر انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا تھا۔
ڈاکٹر پریت سمدھانی کے مطابق کورونا کے بعد وہ نمونیا میں مبتلا ہوگئیں تھی، جس کی وجہ سے ان کے اعضائے ریئسہ نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا۔

Recent Posts

بچے میری ریڈ لائن، ہر قسم کے تشدد کا تدارک کریں گے: مریم نواز

لاہور: (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ بچے میری ریڈ…

1 min ago

ریس کورس مقدمہ ، شاہ محمود قریشی سمیت 21 ملزمان پر فرد جرم عائد

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے وائس چیئرمین شاہ محمود…

3 mins ago

عمران خان کیخلاف اسلام آباد میں درج مقدمات کی حتمی رپورٹ عدالت میں پیش

اسلام آباد: (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف اسلام آباد میں…

7 mins ago

’ 100 ارب کا جرمانہ دینے کی آپکی حیثیت نہیں‘، الیکشن میں کامیابی کیلئے 50 فیصد ووٹوں سے متعلق درخواست خارج

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے الیکشن میں صرف 50 فیصد سے…

15 mins ago

دس سال کی بحث کے بعد نیٹ میٹرنگ ختم کرنے کا فیصلہ، لوگوں کو فائدہ کیا ہوگا؟

ہالینڈ(قدرت روزنامہ)ہالینڈ (نیدرلینڈ) نے دس سال کی طویل بحث کے بعد نیٹ میٹرنگ کو ختم…

18 mins ago

9 مئی کی منصوبہ بندی؛ شاہ محمود قریشی سمیت 21 ملزمان پر فرد جرم عائد

لاہور(قدرت روزنامہ)سانحہ 9 مئی کی منصوبہ بندی سے متعلق کیس میں شاہ محمود قریشی سمیت…

26 mins ago