وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بادل پھٹنے سے مختلف علاقوں میں سیلاب، تباہی مچ گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ):وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بادل پھٹنے سے مختلف علاقوں میں سیلاب آ گیا . پاک فوج کے دستے بھی طلب کر لیے گئے ہیں .

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بادل پھٹنے سے مختلف علاقوں میں سیلاب آ گیا . اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلا دھار بارش کے باعث وفاقی دارالحکومت کے کئی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے . اس حوالے سے کئی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہیں جن میں سیلاب کے نتیجے میں پیدا ہونے والی تباہی کے مناظر دیکھے جا سکتے ہیں . مکانات میں پانی داخل ہو گیا ہے . سیکٹر الیون اور ڈی 12 میں سیلابی ریلے میں متعدد گاڑیاں بھی بہہ گئیں . نالہ لئی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے . خطرے کے پیش نظر سائرن بجنے لگے ہیں .

طغیانی کے خطرے کے باعث پاک کے دستے بھی طلب کر لیے گئے ہیں . ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں بادل پھٹنے کے باعث مختلف علاقوں میں سیلاب آ گیا ہے . ٹیمیں نالوں اور سڑکوں کو صاف کر رہی ہیں . امید ہے کہ ہم ایک گھنٹہ میں سب کچھ کلئیر کر دیں گے . انہیوں نے رہائشیوں سے درخواست کی کہ وہ تعاون کریں اور غیر ضروری نقل و حرکت کو اگلے دو گھنٹوں تک محدود رکھیں . ڈی سی اسلام آباد نے مزید کہا کہ انتظامیہ اور دیگر ادارے ای الیون پہنچ گئے ہیں . صورتحال بہتر کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے . کچھ علاقوں میں صورتحال بہتر بھی ہو چکی ہے . ترجمان واسا کا کہنا ہے کہ فوج سمیت واسا کا تمام عملہ ہائی الرٹ ہے . . .

متعلقہ خبریں