عمران خان کا نعرہ صرف نعرہ ہی رہ گیا پی ٹی آئی دور میں سٹیل ملز کو مزید 160 ارب کا نقصان


کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان سٹیل ملز کو بحال کرنے کا وزیر اعظم عمران خان کا نعرہ صرف نعرہ ہی رہ گیا، پی ٹی آئی حکومت کے دوران اسٹیل ملز کو مزید 160 ارب روپے قرض اور نقصان کا سامنا کرنا پڑااورادارے کا مجموعی خسارہ 625ارب روپے تک پہنچ گیا۔روزنامہ جنگ میں رفیق بشیر کی شائع رپورٹ کے مطابق عمران خان نے سٹیل ملز میں کھربوں روپے کی کرپشن کرنے والوں کے خلاف کوئی کارروائی کی ہے نہ ہی سٹیل ملز میں احتساب کا عمل شروع کیا گیا جبکہ ادارے میں پروفیشنل مینجمنٹ کا تعین بھی نہیں کیا گیا،اس وقت پاکستان اسٹیل میں

انتظامی عہدوں پر ناتجربہ کار اورغیرمتعلقہ افسران تعینات ہیں جس کے باعث پی ٹی آئی حکومت کے دور میں پاکستان سٹیل کے قرضوں واجبات اور خسارے میں مزید160 ارب روپے کا اضافہ ہوگیا جبکہ 10 جون 2015 جب پاکستان اسٹیل کو مکمل طور پر گیس کے کنکشن کاٹنے کے بعد بند کیا گیا ،جب سے اور دسمبر 2020 تک پاکستان سٹیل کو مجموعی طور پر625ارب روپے کاخسارہ ہوچکا ہے،وفاقی حکو مت کی عدم توجہ کے باعث سٹیل ملزانتظامیہ بچے کھچے سامان کو اونے پونے داموں فروخت کررہی ہے جبکہ اس دوران چوری کی وارداتیں بھی بہت بڑھ گئی ہیں۔دریں اثنا پاکستان اسٹیل کی سی بی اے یونین کی درخواست پر5 اگست تک ملازمین کو نوکریوں سے فارغ نہیں کیا جائے گا۔

Recent Posts

گوادر میں28جولائی کو بلوچ قومی اجتماع ( بلوچ راجی مُچی)کا انعقاد کیا جائے گا،ماہ رنگ بلوچ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچ یکجہتی کمیٹی کے آرگنائزر ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے ایک ویڈیو پیغام میں…

10 mins ago

سبی بار ایسوسی ایشن کا واپڈا کے کیسز اور سماعت سے بائیکاٹ کا اعلان

سبی(قدرت روزنامہ)واپڈا کے خلاف ضلع سبی کے وکلا کی طرف سے جرات مندانہ اور تاریخی…

16 mins ago

بلوچ وومن فورم کی کوئٹہ میں غیر قانونی حراست کیخلاف آگاہی پمفلٹ کی تقسیم

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچ ویمن فورم (BWF) کے اراکین نے لاپتہ ہونے والے ظہیر کے اہل خانہ…

31 mins ago

ایران بجلی فراہمی معاملے میں گوادرو مکران کے عوام کے ساتھ مزاق بند کریں، مولانا ہدا یت الرحمن

گوادر(قدرت روزنامہ)ایران حکومت بجلی فراہمی معاملے میں گوادر سمیت مکران کے عوام کے ساتھ مزاق…

40 mins ago

غیر قانونی کابینہ کو تحلیل، کوئٹہ ریلوے ہائوسنگ سوسائٹی کے انتخابات کا اعلان کیاجائے،مزدور ایکشن کمیٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ریلوے مزدور ایکشن کمیٹی کوئٹہ کے رہنمائوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ریلوے ہائوسنگ…

46 mins ago

جعلی مقدمہ میں گرفتارافراد پر لینڈ مافیا کے کارندوں کی تھانہ کے اندر تشدد کا نوٹس لیاجائے، قبائلی عمائدین

خضدار(قدرت روزنامہ)سمالانی قبیلہ کے متعبرین سردارزادہ میراحمد شاہ سمالانی میرریاض احمد سمالانی میرعطاءاللہ جتک حق…

1 hour ago