جوہر ٹاؤن اور داسو حملے کی کڑیاں مل گئیں، ڈیفنس سے 2 مشتبہ بھائی گرفتار

(قدرت روزنامہ) جوہر ٹاؤن اور داسو حملے کی کڑیاں ملنے لگیں، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے داسو حملے میں ملوث ہونے کے شبہ پر لاہور سے کوئٹہ کے رہائشی دو بھائیوں کو حراست میں لے لیا . تفصیلات کے مطابق جوہر ٹاؤن دھماکےاور چائینز پر حملوں کی منصوبہ بندی کی کڑیاں مل گئیں، تحقیقاتی اداروں نے دہشت گردوں کے روابط کا کھوج لگا لیا .

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں واقعات کی کڑیاں بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را ’’سے ملتی ہیں، داسو حملے میں ملوث لاہور سے 2 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا . داسو حملے میں استعمال گاڑی لاہورمیں مقیم شخص کی ملکیت تھی جبکہ گرفتار کئے گئے 2 سگے بھائیوں کا تعلق کوئٹہ سے ہے، دونوں 15سال سے ڈیفنس پی بلاک میں رہائش پذیر تھے . سائبر حملے روکو ورنہ جنگ ہوگی ،امریکا کی روس کو وارننگ واضح رہےکہ14 جولائی کو برسین لیبر کیمپ سے غیر ملکی تعمیراتی کارکنوں کی بس ملازمین کو اپنے اپنے مقام پر منتقل کرنے جارہی تھی کہ اچانک بس میں دھماکہ ہوا تھا، جس کے نتیجے 10مسافر جاں بحق جبکہ 39زخمی ہوگئے تھے، جاں بحق ہونے والوں میں 4غیر ملکی بھی شامل تھے . قبل ازیں 23 جون کو لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں بھی زور دار دھماکہ ہوا تھا، جس کے نتیجے میں 7 افراد شہید جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے تھے . . .

متعلقہ خبریں