کورونا وائرس، سعودی شہریوں کو 3 سال کی پابندی کا انتباہ

ریاض(قدرت روزنامہ) سعودی وزارت داخلہ نے کورونا وائرس کی وجہ سے ریڈ لسٹ والے ممالک کا سفر کرنے پر سعودی شہریوں کو تین سال کی پابندی کا عندیہ دے دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق خلیجی ریاست سعودی عرب کی وزارت داخلہ کی جانب سے سعودی شہریوں کو متنبہ کیا گیا ہے کہ ریڈ لسٹ والے ممالک کا سفر کرنے پر سعودی شہریوں کو تین سال تک باہر جانے سے روک دیا جائے گا۔

وزارت داخلہ نے کہا کہ پابندی والے ممالک کا سفر براہ راست یا بالواسطہ بھی نہ کیا جائے۔

سعودی حکام نے کہا کہ کورونا کے پیش نظر کئی ممالک کے سفر سے منع کیا جاچکا ہے۔ کورونا پھیلاؤ کے باعث متعدد ممالک کے سفر پر پابندی لگائی گئی ہے لہذا ایسے کسی ملک کا سفر نہ کیا جائے جہاں جانے سے منع کیا گیا ہے۔

وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ پتہ چلا ہے کہ بعض سعودی شہری ممنوعہ ممالک کا سفر کر رہے ہیں، یہ سرکاری اداروں کی جاری کردہ پابندی کی کھلی خلاف ورزی ہے اسی لیے ملوث پائے گئے افراد سے وطن واپسی پر قانونی باز پرس ہوگی اور جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا۔

Recent Posts

ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے بیوٹمز اسٹاف ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کے سربراہ و رکن بلوچستان اسمبلی ڈاکٹر عبد المالک بلوچ مرکزی سیکرٹری…

5 mins ago

وائس چانسلر بیوٹمز ذاتی عیاشیوں پر کروڑوں روپے ضائع کررہے ہیں، پشتونخوا نیپ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے صوبائی سیکریٹریٹ کے پریس ریلیز میں بیوٹمز یونیورسٹی کے…

12 mins ago

قدیم نے جدید وزیراعلیٰ سے شکایت کی کہ غیر منتخب افراد کو سرکاری فنڈ نہیں دیے جائیں، نواب رئیسانی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)جمعیت علمائے اسلام کے رکن بلوچستان اسمبلی سابق وزیراعلیٰ چیف آف ساراوان نواب محمدنواب…

26 mins ago

چین کی امداد سے گوادر کی تعمیر نے دنیا کو تشویش میں مبتلا کردیا، محمود خان اچکزئی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئر مین محمود خان…

37 mins ago

موبائل انٹرنیٹ اور موبائل کارڈ پر 75 فیصد ٹیکس عائد کردیا گیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ایف بی آر نے انکم ٹیکس جنرل آرڈر میں شامل افراد کے موبائل انٹرنیٹ…

47 mins ago

تربت میں لاپتا افراد کے لواحقین کا دھرنا، شدید گرمی سے متعدد کی طبیعت خراب

تربت(قدرت روزنامہ)لاپتہ افراد کے لواحقین کا دھرنا آج 16ویں روز شدید گرمی میں بھی ڈپٹی…

52 mins ago