نوازشریف کا ڈومیسائل میرے ڈومیسائل سے بہتر ہے،اسی لیے نواز اور میرے لیے قانون بھی الگ ہیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ میاں نوازشریف کا ڈومیسائل ان کے ڈومیسائل سے بہتر ہے . نیویارک پراپرٹی کیس میں آصف زرداری کی عبوری ضمانت منظورسابق صدر آصف زرداری نیویارک پراپرٹی کیس میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست کی سماعت کے سلسلے میں اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوئے جہاں انہوں نے میڈیا نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو کی .

صحافی نے سوال کیا کہ کیا میاں صاحب کو مشورہ نہیں دیں گے کہ وہ بھی آجائیں؟ اس پر سابق صدر نے کہا کہ میں کسی کو مشورہ نہیں دوں گا، جو آنا چاہے آجائے . صحافی نے پوچھا کہ کیا آپ کو نہیں لگتا میاں صاحب اور آپ کے لیے الگ قانون ہیں؟ آصف زرداری نے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب کا ڈومیسائل میرے ڈومیسائل سے بہتر ہے . یاد رہے کہ نیویارک پراپرٹی کیس سابق صدر آصف علی زرداری کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کر لی گئی . آصف زرداری کی نیویارک اپارٹمنٹ انکوائری میں ضمانت قبل از گرفتاری کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوئی . درخواست پر سماعت چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل ڈویژنل بینچ نے کی . سابق صدر آصف علی زرداری بیماری کے باعث ایمبولینس میں عدالت پہنچے اور اپنی حاضری لگوائی . آصف علی زرداری کے وکلاء کی جانب سے نیویارک پراپرٹی کیس میں عبوری ضمانت کی درخواست جمع کروائی گئی . عدالت نے آصف زرداری کی عبوری ضمانت کی درخواست منظنور کرتے ہوئے انہیں 5 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا . اسلام آبادہائی کورٹ نے آصف علی زرداری کی ضمانت قبل از گرفتاری 28 جولائی تک منظور کی اور نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا . . .

متعلقہ خبریں