نور مقدم قتل کیس: ملزم ظاہر ذاکر جعفر کا مزید 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

(قدرت روزنامہ)اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے  نور مقدم قتل کیس میں نامزد ملزم ظاہر ذاکرجعفر کا مزید 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

ملزم کو سخت سیکیورٹی میں اسلام آباد کی مقامی عدالت میں پیش کیا گیا۔

دوران سماعت  سرکاری وکیل ساجد چیمہ نے عدالت کو بتایا کہ وقوعہ کی سی سی ٹی وی ویڈیوز حاصل کر لی ہیں، سی سی ٹی وی فوٹیج کا فرانزک کرانا ہے۔

سرکاری وکیل ساجد چیمہ نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کو لاہور لے کر جانا ہے اور سی سی ٹی وی کا فرانزک کرانا ہے۔ ملزم کا تین دن کا مزید جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے۔

دوران سماعت ملزم کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ اگر کوئی فرانزک ٹیسٹ کرانا ہے تو تصویر لیکر کروالیں، ملزم کو جسمانی طور پر لاہور لے جانے کی ضرورت نہیں۔

ملزم کے وکیل نے کہا کہ اسلحہ اور موبائل فون برآمد ہو چکے ہیں، مزید جسمانی ریمانڈ کی ضرورت نہیں۔

اس پر سرکاری وکیل نے کہا کہ ملزم کو لاہور لیکر جانا ہے، تصویر سے کام ہوتا ہے تو مزید ریمانڈ نہ مانگتے۔ سی سی ٹی وی ویڈیوز کا سارا ڈیٹا نکال لیا ہے۔

سرکاری وکیل نے کہا کہ عثمان مرزا کیس میں بھی تمام ملزمان کو لاہور لے جایا گیا تھا۔ لاہور اس لیے لیکر جاتے ہیں تاکہ معلوم ہو سکے ویڈیو ایڈیٹ تو نہیں ہوئی۔ سی سی ٹی وی ویڈیوز کے فرانزک تک مزید جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے۔

ملزم کے وکیل نے کہا کہ  سات دن تک ریمانڈ پر سی سی ٹی وی ویڈیوز کا فرانزک کیوں نہیں کرایا۔ موبائل فون برآمدگی کے لیے بھی ریمانڈ لیا گیا تھا۔ پہلی دفعہ سن رہا ہوں کہ ویڈیو فرانزک کے لیے ملزم کا ریمانڈ پر ہونا ضروری ہے۔

اس پر سرکاری وکیل نے کہا کہ جج صرف تین دن کا ریمانڈ دیں، اسکے بعد جیل بھیج دیں۔

نور مقدم کے والد شوکت علی مقدم بھی اپنے وکیل شاہ خاور کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔

سماعت کے بعد عدالت نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ وقفے کے بعد عدالت نے ملزم ظاہر ذاکر جعفر کا مزید 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز عدالت نے ملزم ظاہر جعفر کے والدین اور گھریلو ملازمین کو مزید 14 روز کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا۔

Recent Posts

ڈسکہ، بہو کو بے دردی سے قتل کرنے والی ساس اور نند نے اعتراف جرم کرلیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ڈسکہ میں بہو کو بے دردی سے قتل کرنے والی ساس اور…

2 mins ago

دنیا کا سب سے بڑا مرجان دریافت جسے خلا سے بھی دیکھا جاسکتا ہے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سائنسدانوں کو بحر الکاہل میں دنیا کا سب سے بڑا مرجان مل…

32 mins ago

فیصل قریشی کا اہلیہ کے ساتھ سرعام پیار، ویڈیو وائرل، سوشل میڈیا صارفین سیخ پا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا صارفین پاکستان کے نامور اداکار فیصل قریشی اور ان کی…

47 mins ago

کوئٹہ کے باسی دیگر شہروں کے سفر سے کیوں گریز کر رہے ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گزشتہ ہفتے بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے ریلوے اسٹیشن پر خودکش…

54 mins ago

آسٹریلیا سے شکست کے باوجود بابر اعظم نے ٹی20کرکٹ کے کون سے 2 نئے ریکارڈ بنائے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان برسبین آسٹریلیا میں 3 ٹی20 میچز کی سیریز…

1 hour ago

سرکاری گاڑیوں پر ریس کی ویڈیو وائرل، حقیقت کیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں سرکاری…

1 hour ago