اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ملک میں مہنگائی کی شرح18.47 فیصد ہوگئی ہے، رواں ہفتے مہنگائی کی شرح میں0.8 فیصد کمی ہوئی، سب سے کم آمدنی والوں کیلئے مہنگائی20 فیصد سے زائد ہوگئی ہے۔ ادارہ شماریات کی مہنگائی پر ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق ملک میں مہنگائی میں پھر اضافہ ہوگیا ہے، رواں ہفتے میں مہنگائی میں 0.8 فیصد کم دیکھی گئی، جس کے بعد مہنگائی کی مجموعی شرح18.47 فیصد ہوگئی ہے، اسی طرح سب سے کم آمدن والے افراد کیلئے مہنگائی کی شرح 20 فیصد سے زائد کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ رواں ہفتے16 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، حالیہ ہفتے 14 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور21 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔وفاقی ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ حالیہ ہفتے میں لہسن اوسط 23 روپے 29 پیسے فی کلو مہنگا ہوا، جس کے بعد اوسط قیمت 354 روپے 62 پیسے فی کلو ہوگئی ہے۔
زندہ مرغی اوسط 11 روپے 49 پیسے اضافے کے ساتھ 214 روپے 88 پیسے فی کلو اور سرسوں کا تیل 3 روپے 84 پیسے فی کلو مہنگا ہوگیا ہے۔ اسی طرح ڈالڈا گھی کا اڑھائی کلو کاٹن 8 روپے 74 پیسے، جلانے کی لکڑی6 روپے 27 پیسے فی من، کیلے فی درجن 3 روپے 6 پیسے مہنگے ہوئے، کپڑے دھونے کا صابن، مٹن اور بیف بھی مہنگا ہوگیا ہے۔ اسی طرح حالیہ ہفتے میں ٹماٹر 22 روپے 24 پیسے فی کلو، پیاز ایک روپے11 پیسے فی کلو،انڈوں کی قیمت میں فی درجن 3 روپے 39 پیسے اورآٹے کے20 کلو کی قیمت میں ایک روپے 80 کمی دیکھی گئی، ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر بھی35 روپے 32 پیسے سستا ہوا ہے۔ اسی طرح خشک دودھ، دہی، بریڈ، تازہ دودھ سمیت21 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)’ستارے زمین پر‘ رواں برس ریلیز ہونے والی وہ فلم ہے جس…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے…
پشاور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما شیر افضل مروت نے پارٹی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے 24 نومبر کو…
لندن(قدرت روزنامہ)لندن ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم پاکستان نواز شریف کے بیٹے حسن نواز کو دیوالیہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جیسن گلیسپی کے ہیڈ کوچ…