عالمی سطح پر اومی کرون کیسز میں بلند ترین سطح کے بعد کمی آنا شروع ہوگئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس میں بتایا گیا کہ عالمی سطح پر اومی کرون کیسز میں بلند ترین سطح کے بعد کمی آنا شروع ہوگئی، وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کورونا کے دوران اسمارٹ لاک ڈاؤن سے کمزور طبقات کا تحفظ یقینی بنایا، حکومتی اقدامات سے معاشی سرگرمیوں پر کورونا کے کم اثرات مرتب ہوئے،ایس اوپیز پر عملدرآمد اور ویکسی نیشن میں مزید تیزی لائی جائے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت انسداد کورونا سے متعلق اقدامات پراجلاس ہوا۔ اجلاس میں بریفنگ میں بتایا گیا کہ جنوری میں عالمی سطح پر اومی کرون کیسز میں بلند ترین سطح کے بعد کمی آنا شروع ہوگئی ہے، یورپ اور امریکا میں اومی کیسز کی تعداد سب سے زیادہ ہے، خطے میں کورونا ہلاکتوں سے متعلق بھارت سرفہرست ہے، بھارت میں یومیہ ایک ہزارافراد کورونا سے ہلاک ہو رہے ہیں، اسی طرح پاکستان میں اومی کرون سے یومیہ 42 اموات ہورہی ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے کورونا پر قابو پانے کے حوالے سے این سی اوسی اور وزارت این ایچ ایس کی کارکردگی کو سراہا۔وزیراعظم عمران خان نے ویکسی نیشن میں مزید تیزی لانے اور ایس اوپیز پرعملدرآمد کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کے دوران کمزور طبقے کا تحفظ یقینی بنایا، مکمل لاک ڈاؤن کی بجائے اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا۔ حکومت کے ریلیف اور اقدامات کی بدولت صنعتوں اور دیگر معاشی سرگرمیوں پر وباء کے کم سے کم اثرات ہوئے انداز ہوا، فرنٹ لائن ہلیتھ ورکرز کی قربانیاں اور کورونا سے نمٹنے کیلئے خدمات پر پوری قوم انہیں خراج تحسین پیش کرتی ہے، قوم ڈاکٹروں اور فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کی قربانیاں فراموش نہیں کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ کورونا کےخلاف حکومتی پالیسیوں کو دنیا بھر میں پذیرائی ملی، کورونا ایس اوپیز پرعمل درآمد اور ایکسی نیشن میں عوام کا تعاون برقرار رہا۔

Recent Posts

خیبرپختونخوا کے عوام کارکردگی پر ووٹ دیتے تو پی ٹی آئی کی حکومت نہ بنتی، شیر افضل مروت کی پھر تنقید

پشاور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما شیر افضل مروت نے پارٹی…

10 mins ago

وزیر اعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور کا 24 نومبر کو ہر قیمت پر اسلام آباد پہنچنے کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے 24 نومبر کو…

22 mins ago

لندن ہائیکورٹ نے نواز شریف کے بیٹے حسن نواز کو دیوالیہ قرار دے دیا

لندن(قدرت روزنامہ)لندن ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم پاکستان نواز شریف کے بیٹے حسن نواز کو دیوالیہ…

40 mins ago

پی سی بی کی جیسن گلیسپی کو کوچنگ کے عہدے سے ہٹانے کی سختی سے تردید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جیسن گلیسپی کے ہیڈ کوچ…

50 mins ago

24 نومبر کا احتجاج مطالبات پورے ہونے تک ختم نہیں ہوگا، بشریٰ بی بی کی پارٹی رہنماؤں کو اہم ہدایات جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی اہلیہ…

58 mins ago

بشریٰ بی بی اور علیمہ خان کو پی ٹی آئی میں مرکزی عہدے ملے تو ردعمل کیا ہوگا؟ علی محمد خان نے بتادیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما علی محمد خان…

1 hour ago