تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر ترین گروپ کس کے ساتھ کھڑا ہے؟، اہم رکن اسحاق خاکوانی نے بتادیا

 لاہور (قدرت روزنامہ)حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لانے کے معاملے پر  ترین گروپ کے اہم رکن نے بتادیا کہ  جہانگیر ترین گروپ حکومت کیساتھ کھڑا ہے، حکومت جب بلائیگی اپنا موقف بیان کریں گے، ہم دوست ہیں، کوئی تجویز آئے گی تو بیٹھ کر فیصلہ کریں گے۔

  نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین گروپ کے اہم رہنما اسحاق خاکوانی کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کے لیے حکومت اور اپوزیشن جب ہم سے بات کریں گے تو ملک اور عوام کی بہتری کے حوالے سے آپس میں مشورہ کرکے فیصلہ کریں گے۔

ترین گروپ کی حکومت کی حمایت سے متعلق سوال پر اسحاق خاکوانی کا کہنا تھا کہ میں ایسا نہیں کہہ رہا آپ ایسا سوچنا چاہیں تو سوچ لیں,عمران خان اپنے وعدوں کی پاسداری نہیں کر رہے ہیں تو اس کا وہ خود جواب دیں گے، حکومت کو وعدے یاد دلائیں گے۔انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین پر الزامات لگائے گئے، انہیں صفائی کا موقع بھی ملنا چاہیے۔

Recent Posts

24 نومبر کے احتجاج سے قبل پی ٹی آئی میں اختلافات، 2 عہدیدار مستعفی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی جانب سے 24 نومبر…

1 min ago

مجھے سائیڈ لائن کرنے سے پارٹی اور عمران خان دونوں کا نقصان ہو رہا ہے، شیر افضل مروت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے سینیئر رہنما اور…

14 mins ago

ملک میں آئین و قانون معطل، ہماری تحریک ایک دن کی نہیں ہوگی، سلمان اکرم راجہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ…

23 mins ago

وی پی این کے استعمال پر پابندی: سینیٹ کمیٹی کا اجلاس طلب، وزارت آئی ٹی کی شرکت سے معذرت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی سینیٹر پلوشہ خان نے سینیٹ…

30 mins ago

فری لانسرز کے لیے خوشخبری: پی ٹی اے کی جانب سے نئی وی پی این رجسٹریشن پالیسی کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے ) نے ملک بھر میں…

1 hour ago

پاکستان اور یونیسیف کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اور یونیسیف نے موسمیاتی تبدیلی کے سنگین اثرات سے بچوں کے…

1 hour ago