لاہور (قدرت روزنامہ) اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم ) اور جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی چودھری برادران سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی، نجی ٹی وی چینل ذرائع کا کہنا ہے کہ چودھری برادران نے مولانا سے کہا کہ آپ اپوزیشن والے پہلے آپس میں طے کر لیں جس پر انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اور اپوزیشن آپس میں مشاورت کرے گی، کل شہباز شریف آپ سے ملاقات کرینگے، میں راہ ہموار کرنے آیا ہوں۔
ہم نیوز کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے اپوزیشن کا 2 نکاتی ایجنڈا چودھری برادران کے سامنے رکھا اور تحریک عدم اعتماد پر تعاون مانگا۔چودھری برادران نے کہا کہ ق لیگ کی قیادت شہباز شریف سے ملاقات کے بعد پارٹی اجلاس منعقد کریگی، چودھری پرویزالٰہی نے مسکراتے ہوئے جواب دیا مولانا آپ بے فکر رہیں۔
ذرائع کے مطابق چودھری برادران نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور جمعیت علما اسلام سے دیرینہ مراسم ہیں، ملک کے لیے جو بہتر ہو گا وہ کریں گے، اپوزیشن جماعتوں سے بعض تحفظات تھے اور ہیں، موجودہ حکومت نے مہنگائی سے عوام کی کمر توڑ دی ہے، یہ واحد حکومت ہے جس سے کوئی بھی خوش نہیں،حکومت کے اتحادی بھی ان سے مطمئن نہیں ہیں۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے سینیئر رہنما اور…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی سینیٹر پلوشہ خان نے سینیٹ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے ) نے ملک بھر میں…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اور یونیسیف نے موسمیاتی تبدیلی کے سنگین اثرات سے بچوں کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے…