(قدرت روزنامہ)وزیراعظم کا کہنا ہےکہ ہماری معیشت درست سمت میں ہے، چین نےاعتماد کا ظہارکیا .
وزیراعظم عمران خان نے سابق سفیروں اور صحافیو ں کے ساتھ خصوصی نشست میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سندھ اور پنجاب میں گندم کی الگ الگ قیمتیں ہیں، 18 ویں ترمیم کےبعد بہت سےمعاملات میں فیصلےنہیں کرسکتے .
وزیراعظم نے کہاکہ پتہ ہی نہیں سندھ میں گندم کوکہاں رکھاگیا، چین میں ایک فیصلہ ہوتا ہے اورسب عمل کرتےہیں .
انہوں نے کہاکہ افغانستان کوانسانی بحران سےبچانےکیلئےسب متفق ہیں، حالات خراب ہوئے تو امریکا کو بھی مشکلات ہونگی، امریکا کےعلاوہ سب سمجھتےہیں افغانستان کےاکاؤنٹ بحال کیےجائیں .
وزیراعظم نے کہاکہ امریکا اپنی اندرونی مجبوریوں کی وجہ سے پھنسا ہوا ہے،افغانستان پر چین اور پاکستان میں مکمل ہم آہنگی پائی جاتی ہے، دنیا بڑی تیزی سےتبدیل ہورہی ہے .
ان کا کہنا تھا کہ دورہ چین انتہائی اہمیت کاحامل تھا، دورے کےبعد چین کےساتھ تعلقات مزید مضبوط ہوئے، چین نےکورونا سے نمٹنے کی پاکستانی حکمت عملی کی تعریف کی .
. .