(قدرت روزنامہ)وزیراعظم کا کہنا ہےکہ ہماری معیشت درست سمت میں ہے، چین نےاعتماد کا ظہارکیا۔
وزیراعظم عمران خان نے سابق سفیروں اور صحافیو ں کے ساتھ خصوصی نشست میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سندھ اور پنجاب میں گندم کی الگ الگ قیمتیں ہیں، 18 ویں ترمیم کےبعد بہت سےمعاملات میں فیصلےنہیں کرسکتے۔
وزیراعظم نے کہاکہ پتہ ہی نہیں سندھ میں گندم کوکہاں رکھاگیا، چین میں ایک فیصلہ ہوتا ہے اورسب عمل کرتےہیں۔
انہوں نے کہاکہ افغانستان کوانسانی بحران سےبچانےکیلئےسب متفق ہیں، حالات خراب ہوئے تو امریکا کو بھی مشکلات ہونگی، امریکا کےعلاوہ سب سمجھتےہیں افغانستان کےاکاؤنٹ بحال کیےجائیں۔
وزیراعظم نے کہاکہ امریکا اپنی اندرونی مجبوریوں کی وجہ سے پھنسا ہوا ہے،افغانستان پر چین اور پاکستان میں مکمل ہم آہنگی پائی جاتی ہے، دنیا بڑی تیزی سےتبدیل ہورہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ دورہ چین انتہائی اہمیت کاحامل تھا، دورے کےبعد چین کےساتھ تعلقات مزید مضبوط ہوئے، چین نےکورونا سے نمٹنے کی پاکستانی حکمت عملی کی تعریف کی۔
پشاور (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے…
سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…
لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت…
لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…
لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…