(قدرت روزنامہ)بوم بوم آفریدی نے اپنے کیریئر میں پہلی بار بولنگ کا آغاز کرکے آخری پی ایس ایل کو یادگار بنادیا .
قومی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کو اپنا آخری پی ایس ایل کھیل رہے ہیں اور پہلی بار کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کررہے ہیں ، وہ پی ایس ایل 7 کے اپنے افتتاحی میچ میں بدترین بولنگ اسپیل کا ریکارڈ بھی قائم کرچکے ہیں .
شاہد آفریدی نے کراچی میں کھیلے گئے پہلے مرحلے میں پاکستان سپر لیگ کا اب تک کا سب سے مہنگا ترین اوور کرواتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف اپنے 4 اوورز میں ایک وکٹ لے کر 67 رنز دیے . شاہد آفریدی نے اپنے 4 اوورز میں 8 چھکے اور ایک چوکا کھایا .
ویسے تو بوم بوم آفریدی نے بیٹنگ میں اوپننگ کرنے سے ہر نمبر پر بلے بازی کی لیکن انہوں نے آج کے میچ میں اپنے 18 سالہ ٹی ٹوئنٹی کیریئر میں پہلی بار بولنگ کا آغاز کرکے ایک نئی تاریخ رقم کردی .
تاہم آج جب آفریدی دوبارہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میدان میں اترے تو الگ ہی موڈ میں دکھائی دیے . شاہد آفریدی نے لاہور میں کھیلے گئے اسلام آباد یونائیٹد کے خلاف میچ میں 4 اوورز میں 27 رنز دے کر 2 اہم وکٹیں حاصل کیں بلکہ وکٹ کیپر بلے باز اعظم خان کو کھاتہ کھولے بغیر رن آؤٹ کرکے اپنا حساب بھی چکتا کردیا .
میچ کے اختتام پر جب شاہد آفریدی سے ان کی کارکردگی سے متعلق پوچھا گیا تو انہوں نے کہا میں جب کوئی 6 یا 7 ماہ بعد کرکٹ کھیلتا ہے تو اس سے بہت جلدی اچھی کارکردگی کی امید نہیں رکھنی چاہیے اور یہی میرے ساتھ بھی ہوا .
شاہد آفریدی نے کہا کہ پی ایس ایل 7 میں اپنے پہلے میچ میں میری کارکردگی بہت بری رہی ، میں نے اس دن اچھی جگہ بولنگ نہیں کی جس کی وجہ سے مجھے بہت رنز پڑے لیکن آج میں بھی اچھا محسوس کررہا تھا جس کی وجہ سے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرسکا .
انہوں نے کہا کہ مجھے ڈاکٹرز نے سختی سے منع کیا ہے کہ تم گراؤنڈ میں بہت زیادہ محنت نہیں کرنا ، ورنہ تمہیں سرجری کی جانب جانا پڑے گا اور یہ میں ہرگز نہیں چاہتا .
میزبان نے پوچھا کہ وکٹ حاصل کرنے کے بعد جب آپ جشن منارہے تھے کہ آپ کی کمر میں اچانک تکلیف ہوئی جس پر شاہد آفریدی نے کہا میں یہی تو کہہ رہا ہوں کہ ڈاکٹرز نے مجھے منع کیا ہے بہت زیادہ ہارڈ ورک نہیں کرنا، البتہ میں کرکٹ کو آج بھی انجوائے کررہا ہوں .
پی ایس ایل 7 کی میزبان کی جانب سے آفریدی سے جب پوچھا گیا کہ وہ اتنے لمبے عرصے سے کیسے کھیل رہے ہیں جس پر شاہد آفریدی نے جواب دیا کہ وہ صرف اپنے مداحوں کے لیے کھیل رہے ہیں کیوں کہ میں انہیں بہت پیار کرتا ہوں اور ہو میری فیملی کی طرح ہیں جب کہ وہ آج بھی مجھے میدان میں کھیلتا ہوا دیکھنا چاہتے ہیں لیکن اس کے لیے بہت فٹنس کی ضرورت ہوتی ہے .
. .