(قدرت روزنامہ)پاکستان کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ سیدہ طوبیٰ انور نے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین سے خلع کے بعد سوشل میڈیا پر پہلا پیغام جاری کیا ہے .
انہوں نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر قرآن پاک کی آیت ترجمے کے ساتھ لکھی ہے .
اداکارہ نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ جو لوگ پاک دامنوں بے خبر ایمان والیوں پر تہمت لگاتے ہیں ان پر دنیا اور آخرت میں لعنت ہے اور ان کے لئے بڑا عذاب ہے .
طوبیٰ انور کے اس ٹوئٹ پر سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد اُنہیں ہمت اور حوصلے کی تلقین کر رہی ہے .
خیال رہے کہ 9 فروری کی شب سیدہ طوبیٰ انور نے اپنے سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے عامر لیاقت حسین سے خلع لینے کا اعلان کیا تھا .
حال ہی میں عامر لیاقت حسین نے سیدہ دانیہ شاہ نامی نوجوان لڑکی سے اپنی تیسری شادی کا اعلان کیا ہے .
عامر لیاقت حسین نے سال 2018ء میں سیدہ طوبیٰ انور سے دوسری شادی کی تھی جبکہ اُن کی پہلی اہلیہ ڈاکٹر بشریٰ اقبال تھیں جن سے اُن کے دو بچے بھی ہیں .
. .