(قدرت روزنامہ)پاکستان کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ سیدہ طوبیٰ انور نے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین سے خلع کے بعد سوشل میڈیا پر پہلا پیغام جاری کیا ہے۔
انہوں نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر قرآن پاک کی آیت ترجمے کے ساتھ لکھی ہے۔
اداکارہ نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ جو لوگ پاک دامنوں بے خبر ایمان والیوں پر تہمت لگاتے ہیں ان پر دنیا اور آخرت میں لعنت ہے اور ان کے لئے بڑا عذاب ہے۔
طوبیٰ انور کے اس ٹوئٹ پر سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد اُنہیں ہمت اور حوصلے کی تلقین کر رہی ہے۔
خیال رہے کہ 9 فروری کی شب سیدہ طوبیٰ انور نے اپنے سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے عامر لیاقت حسین سے خلع لینے کا اعلان کیا تھا۔
حال ہی میں عامر لیاقت حسین نے سیدہ دانیہ شاہ نامی نوجوان لڑکی سے اپنی تیسری شادی کا اعلان کیا ہے۔
عامر لیاقت حسین نے سال 2018ء میں سیدہ طوبیٰ انور سے دوسری شادی کی تھی جبکہ اُن کی پہلی اہلیہ ڈاکٹر بشریٰ اقبال تھیں جن سے اُن کے دو بچے بھی ہیں۔
پشاور (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے…
سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…
لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت…
لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…
لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…