سابقہ بیویوں کو طلاق دی، نہ خلع کے کاغذات پر دستخط کیے، عامر لیاقت

 

(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی، اسکالر و ٹی وی میزبان عامر لیاقت حسین نے دعویٰ کیا ہے کہ سابقہ بیویوں کو طلاق دی اور نہ ہی خلع کے کاغذات پر دستخط کیے۔

حال ہی میں عامر لیاقت نے ایک شو مین شرکت کی جہاں انہوں نے نہ صرف تیسری شادی پر کھل کر بات کی بلکہ سابقہ بیویوں کے معاملات پر بھی بات کی۔

عامر لیاقت نے پروگرام میں سابقہ بیویوں کی تعریفیں بھی کیں اور ان کے مستقبل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے سابقہ بیویوں کو طلاق نہیں دی اور نہ ہی وہ عدالت گئے۔

عامر لیاقت نے کہا کہ میں نے نہ ہی خلع کے کاغذات پر دستخط کیے، بس ان کی بیویوں نے خلع اور طلاق کا اعلان کردیا اور پاکستانی قوانین کے تحت ان کی علیحدگی ہوگئی۔

انہوں نے اس بات کا بھی دعویٰ کیا کہ سابقہ بیویوں سے طلاق یا خلع مذہبی طریقے سے نہیں ہوئی اور مولانا طارق جمیل سمیت کوئی بھی عالم ان کی بیویوں کی خلع کے طریقے کو درست قرار نہیں دے گا۔

مگر اس کے باوجود ڈاکٹر عامر نے کہا کہ اب ان کی دونوں بیویوں سے طلاق ہوگئی کیوںکہ ان کی سابقہ بیویوں نے اس کا اعلان کیا ہے۔

پروگرام کے دوران انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اب یہ ان کی شادی آخری ہے، اب وہ ڈھلتی عمر میں شادی نہیں کر پائیں گے، انہوں نے مرد حضرات کو تجویز دی کہ وہ باہر منہ مارنے کے بجائے شادیاں کریں۔

عامر لیاقت کے مطابق انہوں نے پہلی بیوی کو بچوں کی خاطر 8 کروڑ روپے مالیت کا گھر دیا تھا جس میں وہ اس وقت رہائش پذیر ہیں جبکہ 2 کروڑ روپے مالیت کا دوسرا گھر بھی انہوں نے پہلی اہلیہ کو دیا اور اپنے بچوں کے تعلیمی اخراجات بھی وہ خود اٹھا رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ انہوں نے پہلی اہلیہ کو بی ایم ڈبلیو گاڑی دلوائی تھی جسے فروخت کر کے اس کی نقد رقم بھی انہیں ہی دی۔

اسی ہی طرح انہوں نے طوبیٰ انور کے حوالے سے بتایا کہ انہیں 65 لاکھ روپے کی گاڑی اور لاکھوں روپے مالیت کی ٹی وی اسکرین دی البتہ انہیں گھر نہیں دے سکا کیونکہ شادی محض ڈھائی سال ہی چلی۔

رکن اسمبلی کا کہنا تھا کہ طوبیٰ انور کو ان کی وجہ سے شہرت ملی اور آج وہ بہت آگے جا چکی ہیں مگر پہلے انہیں کوئی جانتا تک نہیں تھا۔

واضح رہے کہ عامر لیاقت کی پہلی اہلیہ ڈاکٹر بشریٰ اقبال نے دسمبر 2020 کو بتایا تھا کہ شوہر نے انہیں فون پر طلاق دے دی تھی جبکہ دوسری اہلیہ طوبیٰ انور نے رواں ماہ 9 فروری کو سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے بتایا تھا کہ انہوں نے شوہر سے خلع لے لی ہے۔

عامر لیاقت نے 10 فروری کو تیسری شادی 18 سالہ سیدہ دانیہ شاہ سے کی تھی جن کے ساتھ وہ یوٹیوبر نادر علی کے پوڈکاسٹ میں شریک ہوئے۔

شو میں ایک سوال کے جواب میں عامر لیاقت تیسری بیوی دانیہ شاہ کے پیدائش کے سال بتانے میں گڑبڑا گئے اور پہلے بتایا کہ دانیہ شاہ 2007 میں پیدا ہوئیں تھی اور پھر بتایا کہ وہ 2003 میں پیدا ہوئیں۔

دوسری جانب دانیہ شاہ نے بھی اپنی پیدائش کا سال نہیں بتایا تاہم کہا کہ جب وہ بچپن میں روتی تھیں تو والدہ ٹی وی پر عامر لیاقت کا پروگرام لگا دیتی تھیں تو وہ چپ ہوجاتی تھیں۔

دانیہ شاہ نے بتایا کہ انہیں منہ دکھائی میں شوہر نے گاڑی بطور تحفہ دی ہے اور وہ ہنی مون کے لئے تھائی لینڈ جائیں گے۔

Recent Posts

بشریٰ بی بی نے تحریک انصاف میں اختلافات کا نوٹس لے لیا، اہم ہدایات جاری

پشاور (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے…

6 hours ago

مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…

6 hours ago

ڈی ٹاکس پنجاب مہم سے سموگ کی صورتحال میں بہتری ہوگی، مریم اورنگزیب

لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…

6 hours ago

آئی ایم ایف حیران تھا کہ پاکستانی معیشت 14ماہ میں کیسے سنبھل گئی، وزیر خزانہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت…

6 hours ago

آئی ایم ایف نے تسلیم کیا کہ پنجاب حکومت درست راستے پر گامزن ہے : عظمٰی بخاری

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…

7 hours ago

انگلینڈ میں استعمال شدہ الیکٹرک گاڑیوں کی خرید ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…

7 hours ago