کراچی کوئٹہ شاہرہ پر ٹریفک حادثہ، 4 خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق

(قدرت روزنامہ)کراچی کوئٹہ شاہراہ پر سوراب کے قریب ٹرالر اور کار میں تصادم کے نتیجے میں 4 خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے .

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک حادثہ کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر سوراب کے علاقے تارکی کے مقام پر پیش آیا، جہاں کار کی ٹرالر کو ٹکر لگنے سے 6 افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا ہے .

ہولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق و زخمیوں کو ڈی ایچ کیو سوراب منتقل کردیا گیا ہے جکبہ جاں بحق افراد میں مرد اور خواتین شامل ہیں .

پولیس ذرائع نے بتایا کہ زخمی خاتون کو مزید علاج کےلیے کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے البتہ جاں بحق افراد کاتعلق کوئٹہ اور قلات سے بتایا جاتا ہے .

واضح رہے کہ دنیا بھرمیں ٹریفک حادثے انسانی جانوں کے لیے ایک بڑے خطرے کے طور پر سامنے آ رہے ہیں، عالمی ادارہ صحت کے مطابق ہر سال لاکھوں افراد ٹریفک حادثات کی وجہ سے اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں .

ایک عالمی تحقیقاتی ادارے کے مطابق پاکستان میں ہلاکتوں کا باعث بننے والے پچاس عوامل اوربیماریوں میں ٹریفک حادثات پندرہویں نمبر پر ہیں .

پاکستان میں ایڈز، ناقص خوراک، مرگی، تشدد کئی قسم کے سرطان اور خود کشیوں کی وجہ سے انفرادی طور پر ہونے والی اموات سے ٹریفک حادثات میں مرنے والے لوگوں کی تعداد زیادہ ہے .

اس رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ ٹریفک حادثات موٹر سائیکل سواروں آٹو رکشا والوں اور موٹر کاروں اور وینز چلانے والوں کو پیش آئے اس کے بعد بسوں اور ٹرکوں کے حادثات رپورٹ ہوئے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں