کراچی کوئٹہ شاہرہ پر ٹریفک حادثہ، 4 خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق

(قدرت روزنامہ)کراچی کوئٹہ شاہراہ پر سوراب کے قریب ٹرالر اور کار میں تصادم کے نتیجے میں 4 خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک حادثہ کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر سوراب کے علاقے تارکی کے مقام پر پیش آیا، جہاں کار کی ٹرالر کو ٹکر لگنے سے 6 افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا ہے۔

ہولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق و زخمیوں کو ڈی ایچ کیو سوراب منتقل کردیا گیا ہے جکبہ جاں بحق افراد میں مرد اور خواتین شامل ہیں۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ زخمی خاتون کو مزید علاج کےلیے کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے البتہ جاں بحق افراد کاتعلق کوئٹہ اور قلات سے بتایا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ دنیا بھرمیں ٹریفک حادثے انسانی جانوں کے لیے ایک بڑے خطرے کے طور پر سامنے آ رہے ہیں، عالمی ادارہ صحت کے مطابق ہر سال لاکھوں افراد ٹریفک حادثات کی وجہ سے اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔

ایک عالمی تحقیقاتی ادارے کے مطابق پاکستان میں ہلاکتوں کا باعث بننے والے پچاس عوامل اوربیماریوں میں ٹریفک حادثات پندرہویں نمبر پر ہیں۔

پاکستان میں ایڈز، ناقص خوراک، مرگی، تشدد کئی قسم کے سرطان اور خود کشیوں کی وجہ سے انفرادی طور پر ہونے والی اموات سے ٹریفک حادثات میں مرنے والے لوگوں کی تعداد زیادہ ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ ٹریفک حادثات موٹر سائیکل سواروں آٹو رکشا والوں اور موٹر کاروں اور وینز چلانے والوں کو پیش آئے اس کے بعد بسوں اور ٹرکوں کے حادثات رپورٹ ہوئے ہیں۔

Recent Posts

افغان قونصل جنرل کی جانب سے قومی ترانے کی بے ادبی، شیریں مزاری نے بھی مذمت کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیئر سیاستدان و سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے بھی افغان قونصل…

17 mins ago

بجلی کی قیمتوں میں معمولی کمی کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سی پی پی اے نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی…

6 hours ago

مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف خیبرپختونخوا کابینہ کا بڑا اقدام

پشاور (قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا کابینہ نےمجوزہ آئینی ترمیم کےخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے…

6 hours ago

بالی ووڈ کے بااثر افرادنے کیریئر تباہ کرنے کی کوشش کی، ویویک اوبرائے

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکار ویویک اوبرائے نے انکشاف کیا کہ انہیں انڈرورلڈ سے سنگین دھمکیاں…

6 hours ago

آصف علی اپنی بیٹنگ پوزیشن میں تبدیلی کے بارے میں بول پڑے

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بیٹر آصف علی نے کہا کہ وہ…

7 hours ago