بریکنگ نیوز! سیاسی میدان میں بڑی ہلچل مچ گئی وزیراعظم نے شہباز شریف کی گرفتاری کا حکم جاری کر دیا

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ اطلاعات ہیں کہ وزیراعظم نے شہباز شریف کی گرفتاری کی ہدایات جاری کی ہیں۔شہباز شریف کی گرفتاری کی ہدایات مشیر احتساب مصدق عباسی کو جاری کی گئیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ دو مرتبہ قید کاٹنے والے اپوزیشن لیڈر کو دوبارہ جیل نہیں جانے دیں گے۔شہباز شریف ایک سال سے زیادہ سلاسل رہے۔نیب نے صاف پانی کیس میں بلا کر آشیانہ کیس میں گرفتار کیا،اثاثہ جات کیس کی تحقیقات کی پہلی گرفتاری کے دوران شروع کی گئی تھیں، چند ماہ بعد دوبارہ گرفتار کر لیا گیا۔عطا اللہ تارڑ نے مزید کہا کہ برطانوی اور پاکستانی عدالتوں تک یہ بات واضح ہو چکی ہے کہ کرپشن ، کمیشن اور بدعنوانی کا سوال پیدا نہیں ہوتا۔انہوں نے کہا کہ اندھے سیاسی انتقام کے مقابلے میں بھرپور قانونی جنگ لڑی ہے۔عمران خان کی فسطائیت کا ڈر کر مقابلہ کریں گے۔شہباز شریف کو گرفتار کرنا کوئی بچوں کا کھیل نہیں، عمران خان کو منہ کی کھانی پڑے گی۔دوسری جانب وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گل نے کہاہے کہ ملک مقصود چپڑاسی کے اکائونٹ میں چار ارب روپے کس نے ڈالے اور قطری آپ کے اے ٹی ایم کیوں تھے ، شہباز شریف کو لندن میں کوئی ضمانت نہیں ملی اور نہ ہی کیس ختم ہوا ہے۔اگر باعزت بری ہوئے ہیں تو ثبوت سامنے لائیں ، کچھ لوگ اتنے تواتر سے جھوٹ بولتے ہیں کہ وہ سچ لگنے لگتا ہے ،سب سے پہلے تواتر سے جھوٹ بولنے کا کام ہٹلر نے شروع کیا تھا ،جو بھی نئے ڈاکومنٹس سامنے آتے ہیں اس کے جواب میں یہ بار بار جھوٹ بولتے ہیں ،آج مریم اورنگزیب نے کہاکہ شہباز شریف باعزت بری ہوچکے ہیں ،پھر انہو ں نے کہاکہ وہاں تحقیقات شہباز شریف کے بارے میں ہورہی تھیں ،پھر کہاکہ ہر وہ مقدمہ جو شہباز شریف پر ہے وہ جھوٹا مقدمہ ہے ،انتقامی مقدمہ ہے۔

Recent Posts

ٹک ٹاکرز کے وارے نیارے، صارفین کا پسندیدہ فیچر کب آرہا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ٹک ٹاک نے اپنے صارفین کے لیے ایک ایسے فیچر کو لانے…

10 mins ago

محسن نقوی کا دورہِ قذافی اسٹیڈیم، چیمپیئنز ٹرافی سے متعلق کیا کہا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے قذافی اسٹیڈیم…

22 mins ago

سعودی قومی ترانے کے خالق، ابراہیم عبدالرحمٰن حسین خفاجی کون تھے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سعودی قومی ترانہ سعودی عرب کی شان وشوکت اور فخر کی ایک…

41 mins ago

سعودی فلم فورم کا دوسرا ایڈیشن اکتوبر میں منعقد ہوگا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سعودی فلم اتھارٹی اکتوبر 2024 میں (سعودی فلم فورم) کے دوسرے ایڈیشن…

51 mins ago

نیب نےپشاور بی آر ٹی انکوائری میں 168.5 ارب نکلوا لئے

پشاور (قدرت روزنامہ)نیب نے اپنی 25 سالہ تاریخ کی سب سے بڑی ریکوری کرلی ہے،…

7 hours ago

مسجد الحرام میں تصاویر اتارنے سے متعلق نیا ہدایت نامہ جاری

ریاض (قدرت روزنامہ) سعودی وزارت حج و عمرہ نے مسجد الحرام میں تصاویرکھینچنےسے متعلق نئی…

7 hours ago