جب تک لاہور پی ایس نہ جیت جائے شادی نہیں کروں گا۔۔۔ لاہور کو سپورٹ کرنے والے نوجوان کی یہ تصویر کیوں وائرل ہورہی ہے

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان میں کرکٹ کے شوقین لوگوں کی کمی نہیں خاص طور
پر نوجوان طبقہ تو دیوانگی کی حد تک کرکٹ کا شوقین ہے اور اپنی پسندیدہ ٹیم سے وابستگی ظاہر بھی کرتے رہتے ہیں . ملک میں جاری پی ایس ایل7 میں توایک نوجوان نے حد ہی کردی .

سیریز کے 17 میچ جو لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان کھیلا جارہا تھا، ایک ایسا دل چسپ پلے کارڈ لے کر گیا جس سے میچ دیکھنے والے ہر شخص کو مسکرانے پر مجبور کردیا ہے . پلے کارڈ میں لکھا تھا کہ جب تک لاہور قلندر پی ایس ایل نہ جیت جائے شادی نہیں کروں گا . نوجوان کی اس دلچسپ پلے کارڈ کو پکڑے ہوئے ہنستی مسکراتی تصویر اس وقت سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہے .

. .

متعلقہ خبریں