اسلام آباد میں مبینہ طور پر خاتون کو غیر ملکی شخص نے زیادتی کا نشانہ بناڈالا ، دونوں کون ہیں ، تفصیلات اس خبر میں
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں خاتون سے زیادتی کے غیر ملکی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا . پولیس کے مطابق غیرملکی لڑکی نے بتایا کہ ملزم کا امپورٹ ایکسپورٹ کا کام ہے، ملزم کے دفتر میں دوسال سے
کام کررہی تھی، بقایا جات لینے کیلئے گزشتہ رات ملزم کے گھر گئی جہاں ملزم نے اسے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا .
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے گھر سے کے 47، ایم پی4 گن اور ایم پی 161 گن، ایک پستول اور سیکڑوں گولیاں برآمد ہوئی ہیں . تھانہ کوہسار پولیس نے ملزم کے خلاف دو الگ الگ مقدمات درج کرلیے ہیں اور غیرملکی سے غیر قانونی اسلحہ سے متعلق مزید تفتیش شروع کر دی گئی .
. .