22چینی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کرنا چاہتی ہیں، وزیرخارجہ

(قدرت روزنامہ)وزیرخارجہ کا کہنا ہےکہ 22 چینی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کرنا چاہتی ہیں .

وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ سابق سفیروں اور صحافیو ں کے ساتھ خصوصی نشست کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سی پیک سے متعلق منفی تاثر پھیلا یاجارہا تھا .

وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ کچھ قوتیں نہیں چاہتیں کہ سی پیک منصوبہ آگے بڑھے .

انہوں نے کہاکہ چین اور پاکستان کا افغانستان مسئلے پرمؤقف واضح ہے، افغانستان کےمعاملے پر پاکستان اورچین متفق ہیں، چینی صدرسےملاقات میں دونوں جانب سے واضح پیغام گئے .

شاہ محمود قریشی نے کہاکہ سی پیک سے متعلق بڑی مثبت چیزیں سامنے آئی ہیں، افغانستان پر چین سے آئندہ کا روڈ میپ طےہوگیا ، مسئلہ کشمیرپرپاکستان اورچین کےمؤقف میں یکسوئی پائی جاتی ہے .

ہماری معیشت درست سمت میں ہے،چین نےاعتماد کا اظہار کیا، وزیراعظم
وزیراعظم کا کہنا ہےکہ ہماری معیشت درست سمت میں ہے، چین نےاعتماد کا ظہارکیا .

وزیراعظم عمران خان نے سابق سفیروں اور صحافیو ں کے ساتھ خصوصی نشست میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سندھ اور پنجاب میں گندم کی الگ الگ قیمتیں ہیں، 18 ویں ترمیم کےبعد بہت سےمعاملات میں فیصلےنہیں کرسکتے .

وزیراعظم نے کہاکہ پتہ ہی نہیں سندھ میں گندم کوکہاں رکھاگیا، چین میں ایک فیصلہ ہوتا ہے اورسب عمل کرتےہیں .

انہوں نے کہاکہ افغانستان کوانسانی بحران سےبچانےکیلئےسب متفق ہیں، حالات خراب ہوئے تو امریکا کو بھی مشکلات ہونگی، امریکا کےعلاوہ سب سمجھتےہیں افغانستان کےاکاؤنٹ بحال کیےجائیں .

وزیراعظم نے کہاکہ امریکا اپنی اندرونی مجبوریوں کی وجہ سے پھنسا ہوا ہے،افغانستان پر چین اور پاکستان میں مکمل ہم آہنگی پائی جاتی ہے، دنیا بڑی تیزی سےتبدیل ہورہی ہے .

ان کا کہنا تھا کہ دورہ چین انتہائی اہمیت کاحامل تھا، دورے کےبعد چین کےساتھ تعلقات مزید مضبوط ہوئے، چین نےکورونا سے نمٹنے کی پاکستانی حکمت عملی کی تعریف کی .

. .

متعلقہ خبریں