22چینی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کرنا چاہتی ہیں، وزیرخارجہ

(قدرت روزنامہ)وزیرخارجہ کا کہنا ہےکہ 22 چینی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کرنا چاہتی ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ سابق سفیروں اور صحافیو ں کے ساتھ خصوصی نشست کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سی پیک سے متعلق منفی تاثر پھیلا یاجارہا تھا۔

وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ کچھ قوتیں نہیں چاہتیں کہ سی پیک منصوبہ آگے بڑھے۔

انہوں نے کہاکہ چین اور پاکستان کا افغانستان مسئلے پرمؤقف واضح ہے، افغانستان کےمعاملے پر پاکستان اورچین متفق ہیں، چینی صدرسےملاقات میں دونوں جانب سے واضح پیغام گئے۔

شاہ محمود قریشی نے کہاکہ سی پیک سے متعلق بڑی مثبت چیزیں سامنے آئی ہیں، افغانستان پر چین سے آئندہ کا روڈ میپ طےہوگیا ، مسئلہ کشمیرپرپاکستان اورچین کےمؤقف میں یکسوئی پائی جاتی ہے۔

ہماری معیشت درست سمت میں ہے،چین نےاعتماد کا اظہار کیا، وزیراعظم
وزیراعظم کا کہنا ہےکہ ہماری معیشت درست سمت میں ہے، چین نےاعتماد کا ظہارکیا۔

وزیراعظم عمران خان نے سابق سفیروں اور صحافیو ں کے ساتھ خصوصی نشست میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سندھ اور پنجاب میں گندم کی الگ الگ قیمتیں ہیں، 18 ویں ترمیم کےبعد بہت سےمعاملات میں فیصلےنہیں کرسکتے۔

وزیراعظم نے کہاکہ پتہ ہی نہیں سندھ میں گندم کوکہاں رکھاگیا، چین میں ایک فیصلہ ہوتا ہے اورسب عمل کرتےہیں۔

انہوں نے کہاکہ افغانستان کوانسانی بحران سےبچانےکیلئےسب متفق ہیں، حالات خراب ہوئے تو امریکا کو بھی مشکلات ہونگی، امریکا کےعلاوہ سب سمجھتےہیں افغانستان کےاکاؤنٹ بحال کیےجائیں۔

وزیراعظم نے کہاکہ امریکا اپنی اندرونی مجبوریوں کی وجہ سے پھنسا ہوا ہے،افغانستان پر چین اور پاکستان میں مکمل ہم آہنگی پائی جاتی ہے، دنیا بڑی تیزی سےتبدیل ہورہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دورہ چین انتہائی اہمیت کاحامل تھا، دورے کےبعد چین کےساتھ تعلقات مزید مضبوط ہوئے، چین نےکورونا سے نمٹنے کی پاکستانی حکمت عملی کی تعریف کی۔

Recent Posts

پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی 9 مئی کے حوالے سے ویڈیوز موجود ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

میرا مطالبہ ہے کہ 9 مئی کے مقدمات کا جلد از جلد فیصلہ کیا جائے…

1 min ago

کون سے اسلامی ملک کی ایئرلائنز تاحال اسرائیلی ایئرپورٹ پر اتر رہی ہیں؟

واحد ایئر لائنز ہے جو اسرائیل کو بیرونی دنیا سے جوڑے ہوئے ہے اور سروس…

13 mins ago

احتجاج کی کال ملک کو ڈی ریل کرنےکی کوشش ہے، یہ کامیاب نہیں ہوں گے،نواز شریف

نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز لندن سے پاکستان کیلئے روانہ لندن (قدرت روزنامہ)نواز…

27 mins ago

واٹس ایپ پر ڈیلیٹ ہونے والی چیٹ کو واپس کیسے لایا جائے؟ طریقہ جانئے

خوش قسمتی سے ڈیلیٹ کیے گئے واٹس ایپ چیٹس کو بآسانی بحال کیا جا سکتا…

38 mins ago

تحریک انصاف کے امریکی حمایتیوں کا ایک اور یوٹرن!

تحریک انصاف اورعالمی لابی کا 46 ممبران کانگرس سے صدر بائیڈن کو ایک اور خط…

1 hour ago

دوسرا ٹی ٹوینٹی، آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دیدی

پاکستان کی جانب سے عثمان خان نصف سینچری بنانے والے میچ کے واحد کھلاڑ ے…

1 hour ago