بلوچستان سے پراسرار لاشیں برآمد، 1 تیرتی کراچی پہنچ گئی

(قدرت روزنامہ)کراچی سے جڑے بلوچستان کے مختلف علاقوں سے پراسرار لاشیں ملنے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

گزشتہ روز حب کے قریب سے ملنے والی لاش کو ہتھکڑی لگی تھی جبکہ اسی علاقے سے حب ندی میں تیرتی زنجیروں سے بندھی لاش بھی کراچی پہنچی۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس ویسٹ سہائی عزیز کے مطابق رات گئے منگھو پیر کے علاقے میں حب ڈیم سے کراچی کو پانی سپلائی کرنے والی حب کینال سے جوان العمر شخص کی ایک لاش ملی، جسے زنجیروں سے باندھا گیا تھا، لاش بلوچستان سے تیرتے ہوئے کراچی کی حدود میں پہنچی۔

سہائی عزیز کے مطابق لاش کی شناخت نہیں ہو سکی، نادرا حکام سے رابطہ کر کے بائیو میٹرک کے ذریعے متوفی کی شناخت کی جائے گی۔

لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس کا پوسٹ مارٹم جاری ہے۔

حب میں لسبیلہ کے قریب ڈام کے ساحل سے بھی 2 روز قبل ایک شخص کی ہتھکڑی لگی لاش برآمد ہوئی تھی جسے ایدھی فاؤنڈیشن کے رضا کاروں نے ایدھی ایمبولینس کے ذریعے آر ایچ سی وندر اسپتال منتقل کیا تھا، لاش کی فوری شناخت نہیں ہو سکی تھی۔

ایدھی ذرائع کے مطابق لاش کے کپڑوں اور وضع قطع سے متوفی کا کسی کھاتے پیتے گھرانے سے تعلق ظاہر ہوتا ہے۔

ایس ایچ او تھانہ وندر قاضی صابر کے مطابق اس لاش کو پوسٹ مارٹم اور ڈی این اے کی غرض سے کوئٹہ منتقل کیا گیا ہے۔

Recent Posts

ٹک ٹاکرز کے وارے نیارے، صارفین کا پسندیدہ فیچر کب آرہا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ٹک ٹاک نے اپنے صارفین کے لیے ایک ایسے فیچر کو لانے…

15 mins ago

محسن نقوی کا دورہِ قذافی اسٹیڈیم، چیمپیئنز ٹرافی سے متعلق کیا کہا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے قذافی اسٹیڈیم…

28 mins ago

سعودی قومی ترانے کے خالق، ابراہیم عبدالرحمٰن حسین خفاجی کون تھے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سعودی قومی ترانہ سعودی عرب کی شان وشوکت اور فخر کی ایک…

47 mins ago

سعودی فلم فورم کا دوسرا ایڈیشن اکتوبر میں منعقد ہوگا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سعودی فلم اتھارٹی اکتوبر 2024 میں (سعودی فلم فورم) کے دوسرے ایڈیشن…

57 mins ago

نیب نےپشاور بی آر ٹی انکوائری میں 168.5 ارب نکلوا لئے

پشاور (قدرت روزنامہ)نیب نے اپنی 25 سالہ تاریخ کی سب سے بڑی ریکوری کرلی ہے،…

7 hours ago

مسجد الحرام میں تصاویر اتارنے سے متعلق نیا ہدایت نامہ جاری

ریاض (قدرت روزنامہ) سعودی وزارت حج و عمرہ نے مسجد الحرام میں تصاویرکھینچنےسے متعلق نئی…

7 hours ago