(قدرت روزنامہ)تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ سیدہ دانیہ شاہ کی اپنے والدین اور بھائی کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں .
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ نے اپنی نئی تصاویر شیئر کی ہیں .
انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصاویر میں دانیہ شاہ کے ساتھ اُن کے والدین اور چھوٹا بھائی بھی موجود ہے .
ایک تصویر میں دانیہ شاہ کے والدین اپنی بیٹی کو بوسہ دیتے نظر آرہے ہیں .
دانیہ شاہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں بتایا کہ ’اُن کے ساتھ اُن کے والد میاں احمد سجاد، والدہ سلمیٰ احمد سجاد اور بھائی عبدالوہاب موجود ہیں . ‘
اُنہوں نے مزید کہا کہ ’اُنہیں اپنے والدین سے بہت محبت ہے . ‘
عامر لیاقت کو چوتھی شادی کی بھی اجازت مل گئی
خیال رہے کہ عامر لیاقت نے لودھراں سے تعلق رکھنے والی 18 سالہ سیدہ دانیہ شاہ سے تیسری شادی کی ہے .
ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے اپنی تیسری شادی کا اعلان ایک انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے کیا .
49 سالہ عامر لیاقت نے بتایا کہ دانیہ شاہ کا تعلق ایک شریف گھرانے سے ہے اور وہ سرائیکی ہیں .
اس سے قبل عامر لیاقت نے سیدہ طوبیٰ انور سے دوسری شادی کی تھی جو کہ اب شوبز انڈسٹری کا حصہ ہیں .
. .View this post on Instagram