(قدرت روزنامہ)تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی تیسری شادی کے بعد وزیراعظم عمران خان نے اُنہیں اہم مشورہ دے دیا۔
تیسری بار رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے کے بعد، ان دنوں عامر لیاقت خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں اور مختلف ٹی وی چینلز کو انٹرویو دیتے نظر آرہے ہیں۔
اب سوشل میڈیا پر عامر لیاقت حسین اور اُن کی تیسری بیوی دانیہ شاہ کے انٹرویو کا ایک ویڈیو کلپ وائرل ہورہا ہے جو کہ اُنہوں نے ایک نجی ٹی وی چینل کو دیا۔
دورانِ گفتگو وزیراعظم عمران خان کا تذکرہ کرتے ہوئے عامر لیاقت حسین نے کہا کہ ’وزیراعظم صاحب مجھ سے بہت پیار کرتے ہیں اور میری بہت سی غلطیوں کو درگزر بھی کرتے ہیں۔‘
عامر لیاقت حسین نے کہا کہ ’میری بہت سی غلطیاں ایسی تھیں جنہیں نظرانداز نہیں کیا جاسکتا تھا لیکن پھر بھی عمران خان نے نظر انداز کیا، یہ اُن کی مجھ سے محبت ہے۔‘
اُنہوں نے کہا کہ ’جب میں نے وزیراعظم کو اپنی شادی کے بارے میں بتایا تو اُنہوں نے مجھ سے پوچھا کہ کونسی شادی ہوئی ہے تو میں نے بتایا کہ تیسری شادی ہوئی ہے جس پر عمران خان نے مجھے مشورہ دیا کہ یار! بس اب اور شادیاں نہیں کرنا۔‘
میزبان کے ایک سوال کے جواب میں عامر لیاقت حسین نے کہا کہ ’میں اب خاموش رہنے لگا ہوں، بہت سی باتوں کو نظر انداز کردیتا ہوں تو میں چاہتا ہوں کہ میں نظر انداز نہ کروں اور خود کو تبدیل کروں۔‘
خیال رہے کہ عامر لیاقت نے لودھراں سے تعلق رکھنے والی 18 سالہ سیدہ دانیہ شاہ سے تیسری شادی کی ہے۔
سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…
لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت…
لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…
لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…
ممبئی (قدرت روزنامہ) دی گریٹ انڈین کپل شرما شو کے میزبان معروف کامیڈین کپل شرمانے…