اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی وبا کورونا سے 44 فیصد پاکستانیوں کے معاشی حالات مزید خراب ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے . ریسرچ کمپنی اپسوس پاکستان کی جانب سے کیے گئے سروے میں کورونا کے باعث 21 فیصد پاکستانیوں نے معاشی حالات میں بہتر ی کا اعتراف کیا ، 44 فیصد پاکستانیوں نے کورونا سے اپنے معاشی حالات مزید خراب ہونے کا بتایا .
سروے میں معاشی حالات میں خرابی کا سب سے زیادہ شکوہ کم آمدنی والے 50 فیصد اور متوسط آمدن رکھنے والے 48 فیصد افراد نے کیا . اپسوس پاکستان کے سروے میں صوبوں میں خود کے مالی حالات مزید خراب ہونے
کا کہنے والوں کی سب سیزیادہ شرح پنجاب اور خیبرپختونخوا میں 47 فیصد نظر آئی . شہروں کے مقابلے میں دیہی علاقوں سے تعلق رکھنے والے 55 فیصد افراد نے بھی وباکے باعث معاشی مشکلات بڑھنے کا بتایا .
. .