سردی ابھی اتنی جلد ختم نہیں ہو گی، رواں ماہ میں مزید بارشوں کی پیش گوئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سردی کا جانا ٹھہر گیا ، محکمہ موسمیات نے رواں ماہ مزید بارشوں کی پیش گوئی کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ سمیات نے کچھ دن کے دوران ملک میں سردی کی شدت میں کمی آنے کے بعد رواں ماہ کے آخر میں پھر مزید بارشوں کی پیش گوئی کر دی ہے ۔ ماہرین کے مطابق رواں ماہ فروری کے آخری آیام میں بارش کے باعث بننے والا شمال مغربی ہوائوں کا ایک سسٹم لاہور میں داخل ہو چکا ہے جس کے باعث بارشیں متوقع ہیں ۔ دوسری جانب اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں

میں موسم سرد اور خشک جبکہ بلوچستان کے مغربی علاقوں اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔پیر کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ با لائی علاقوں میں جزوی ابرآلود رہے گا۔تاہم گلگت بلتستان میں چند مقامات پر ہلکی بارش /ہلکی برفباری کا امکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدیدسرد رہا۔آج ریکارڈ کیےگئےکم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی 14، استور منفی09، کالام منفی08، اسکردو،گوپس ، ہنزہ منفی07،شوپیاں منفی 04 ، مالم جبہ ، بگروٹ ، اننت ناگ ، پلوامہ ، بارہ مولہ منفی03، قلات ، دیر، راولاکوٹ ، کوئٹہ منفی02،چترال اور کاکول میں منفی01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Recent Posts

نیب نےپشاور بی آر ٹی انکوائری میں 168.5 ارب نکلوا لئے

پشاور (قدرت روزنامہ)نیب نے اپنی 25 سالہ تاریخ کی سب سے بڑی ریکوری کرلی ہے،…

5 hours ago

مسجد الحرام میں تصاویر اتارنے سے متعلق نیا ہدایت نامہ جاری

ریاض (قدرت روزنامہ) سعودی وزارت حج و عمرہ نے مسجد الحرام میں تصاویرکھینچنےسے متعلق نئی…

5 hours ago

بلوچستان، امن فورس اور دہشتگردوں میں جھڑپ،2 رضا کار شہید،5زخمی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) بلوچستان کے سرحدی علاقے میں امن فورس اور نامعلوم مسلح افراد کے…

5 hours ago

عمران خان کی رہائی کیلئے گنڈاپور نے جمعہ کو ملک بھر میں احتجاج کی کال دے دی

پشاور (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے جمعہ کے روز ملک بھر میں…

5 hours ago

ایف بی آر نے میرے مرحوم والد کو ٹیکس نوٹس بھیج دیا، عمر ایوب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف…

6 hours ago

3 کرکٹرز کو غیر ملکی لیگ کھیلنے کا این او سی مل گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ بورڈنے 3 قومی کرکٹرز کو کو بگ بیش لیگ اور…

6 hours ago