سعودی عرب میں مقامی شہریوں کے نام پر کاروبار کرنیوالے غیرملکیوں کے لیے تشویشناک خبر آگئی

ریاض(قدرت روزنامہ) سعودی عرب میں تجارتی پردہ پوشی ( سعودی شہریوں کے نام پر غیرملکیوں کا کاروبار) کے لیے دی گئی مہلت 16 فروری کو ختم ہو رہی ہے جس کے بعد بڑے پیمانے پر تفتیشی کارروائیواں کا آغاز کیا جائے گا۔ 

عرب میڈیا کے مطابق مملکت میں موجود ایسے غیر ملکی جو تجارتی پردہ پوشی میں ملوث ہیں وہ مہلت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے معاملات کو قانونی دائرے میں لے آئیں۔  الاخباریہ چینل کے مارننگ شو میں گفتگو کرتے ہوئے اقتصادی ماہر ابراہیم الھندی نے کہا کہ ’تجارتی پردہ پوشی کے خاتمے کے لیے حکومت کی جانب سے دی جانے والی مہلت اپنے کاروبار کو قانون کے دائرے میں لانے کا اچھا موقع تھا۔‘ان کا کہنا ہے کہ ’تجارتی پردہ پوشی کے لیے دی گئی مہلت ختم ہونے کے بعد تفتیشی مہم کے دوران خلاف ورزی کے مرتکب افراد خواہ وہ مقامی شہری ہوں یا غیرملکی ان کے خلاف سخت اقدامات اٹھائے جائیں گے۔‘

یاد رہے کہ تجارتی پردہ پوشی میں ملوث افراد پر 50 لاکھ ریال جرمانہ اور قید کی سزا مقرر ہے۔ اردو نیوز کے مطابق  انہوں نے کہا کہ ’تفتیشی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو معاملات کی چھان بین کرنے کے بعد اپنی سفارشات متعلقہ اعلی ادارے کو ارسال کریں گی جن کی روشنی میں فوری فیصلے کیے جائیں گے۔‘

 سبق نیوز کے مطابق وزارت تجارت کی جانب سے انسداد تجارتی پردہ پوشی کے لیے دی گئی مہلت کے ختم ہونے میں چار دن باقی رہ گئے ہیں۔ مہلت ختم ہونے کے بعد تجارتی پردہ پوشی میں ملوث اداروں کی کمرشل رجسٹریشن منجمد کر دی جائے گی جس سے ان کے تمام معاملات فوری طور پر رک جائیں گے۔ تحقیقاتی رپورٹ کی روشنی میں متعلقہ کمیٹی فیصلے کرے گی۔ 

واضح رہے وزارت تجارت کی جانب سے مملکت میں ایسے افراد جنہوں نے سعودی شہریوں کے ناموں سے ذاتی کارروبار کیے ہوئے ہیں کے خاتمے کے لیے گزشتہ برس 6 ماہ کی مہلت دی تھی جس میں 16 فروری 2022 تک توسیع کی گئی۔

تجارتی پردہ پوشی ’تستر تجارتی‘ کی اصطلاح غیر قانونی تجارت کرنے والوں کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔

Recent Posts

نیب نےپشاور بی آر ٹی انکوائری میں 168.5 ارب نکلوا لئے

پشاور (قدرت روزنامہ)نیب نے اپنی 25 سالہ تاریخ کی سب سے بڑی ریکوری کرلی ہے،…

41 mins ago

مسجد الحرام میں تصاویر اتارنے سے متعلق نیا ہدایت نامہ جاری

ریاض (قدرت روزنامہ) سعودی وزارت حج و عمرہ نے مسجد الحرام میں تصاویرکھینچنےسے متعلق نئی…

60 mins ago

بلوچستان، امن فورس اور دہشتگردوں میں جھڑپ،2 رضا کار شہید،5زخمی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) بلوچستان کے سرحدی علاقے میں امن فورس اور نامعلوم مسلح افراد کے…

1 hour ago

عمران خان کی رہائی کیلئے گنڈاپور نے جمعہ کو ملک بھر میں احتجاج کی کال دے دی

پشاور (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے جمعہ کے روز ملک بھر میں…

1 hour ago

ایف بی آر نے میرے مرحوم والد کو ٹیکس نوٹس بھیج دیا، عمر ایوب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف…

2 hours ago

3 کرکٹرز کو غیر ملکی لیگ کھیلنے کا این او سی مل گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ بورڈنے 3 قومی کرکٹرز کو کو بگ بیش لیگ اور…

3 hours ago