لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی اور سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے آخر کار پی ایس ایل کے سیزن 7 کو خیر آباد کہہ دیاہے ، انہوں نے کمر میں شدید تکلیف کے باعث پی ایس ایل کے بقیہ میچز کھیلنے سے معذرت کر لی ہے .
تفصیلات کے مطابق شاہد آفریدی نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ کمر کی تکلیف اب بہت بڑھ گئی ہے ، کمر کی تکلیف کے باعث نہیں کھیل سکوں گا ، پی ایس ایل کو اچھے نوٹ پر ختم کرنا چاہتا تھا، برداشت ختم ہو چکی ہے، 16 سال سے کمر کی تکلیف میں مبتلا ہوں، صحت ہے تو سب کچھ ہے ، اپنی برداشت کے ساتھ کھیل رہا ہوں .
شاہد آفریدی کا کہناتھا کہ میری کمر اور پاوں کی انگلیاں بھی جواب دے چکی ہیں، کیریئر میں سپورٹ کرنے پر فینز کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں ،فینز ہمیشہ میری طاقت اور فیملی کی طرح رہے ہیں، فینز کی وجہ سے آخری پی ایس ایل کھیلنا چاہ رہا تھا . یاد رہے کہ شاہد آفریدی پی ایس ایل سیزن 7 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کر رہے تھے .
. .