سابق کپتان شاہد آفریدی نے پی ایس ایل چھوڑنے کا اعلان کر دیا

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی اور سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے آخر کار پی ایس ایل کے سیزن 7 کو خیر آباد کہہ دیاہے ، انہوں نے کمر میں شدید تکلیف کے باعث پی ایس ایل کے بقیہ میچز کھیلنے سے معذرت کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق شاہد آفریدی نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ کمر کی تکلیف اب بہت بڑھ گئی ہے ، کمر کی تکلیف کے باعث نہیں کھیل سکوں گا ، پی ایس ایل کو اچھے نوٹ پر ختم کرنا چاہتا تھا، برداشت ختم ہو چکی ہے، 16 سال سے کمر کی تکلیف میں مبتلا ہوں، صحت ہے تو سب کچھ ہے ، اپنی برداشت کے ساتھ کھیل رہا ہوں۔

شاہد آفریدی کا کہناتھا کہ میری کمر اور پاوں کی انگلیاں بھی جواب دے چکی ہیں، کیریئر میں سپورٹ کرنے پر فینز کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں ،فینز ہمیشہ میری طاقت اور فیملی کی طرح رہے ہیں، فینز کی وجہ سے آخری پی ایس ایل کھیلنا چاہ رہا تھا۔یاد رہے کہ شاہد آفریدی پی ایس ایل سیزن 7 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کر رہے تھے۔

Recent Posts

پی ٹی آئی کے ایک اور نائب صدر عہدے سے مستعفی

پشاور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف ایسٹ کے نائب صدر عباس خان نے عہدے سے استعفیٰ…

12 mins ago

کے پی کے عوام ملک دشمن عناصر کے ہاتھوں استعمال نہ ہوں،عون چودھری

لاہور(قدرت روزنامہ)استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چودھری نے کہاہے کہ کے پی کے عوام…

30 mins ago

وی پی این کے استعمال پر اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر مولانا طارق جمیل کا ردعمل بھی آ گیا

لاہور(قدرت روزنامہ)نامور مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل نے اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر ردعمل…

59 mins ago

ہنزہ : بس کھائی میں جاگری، ایک مسافر جاں بحق، 15زخمی

ہنزہ (قدرت روزنامہ) ہنزہ میں مسافر بس بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری ،جس…

1 hour ago

پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں ہوسکتا، امن کیلئے سب جماعتوں کو اکٹھا ہونا ہوگا، حافظ نعیم

کراچی(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں…

2 hours ago

ملکی غذائی اجناس کی برآمدات میں مسلسل چوتھے ماہ اضافہ ریکارڈ

کراچی(قدرت روزنامہ)ملکی غذائی اجناس کی برآمدات میں مسلسل چوتھے ماہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ نجی…

2 hours ago