دو سال بعد پہلا میچ کھیلنے والے عمر اکمل نے دھوم مچا دی ، میدان میں اترنے سے پہلے عمر گل نے کیا نصیحت کی تھی ؟ بتا دیا
لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کرکٹر عمر اکمل کا کہنا ہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم مینجمنٹ کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کیا اور مجھے موقع دیا .
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق عمر اکمل نے پی ایس ایل 7 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف پہلا میچ کھیلا جو قومی بیٹر کا دو برس بعد پہلا بڑا میچ تھا .
عمر اکمل کی اننگز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی سنسنی خیز میچ میں کامیابی کے لیے بڑی معاون ثابت ہوئی، انہوں نے صرف 8 گیندوں پر 3 چھکوں کی مدد سے 23 رنز بنائے . عمر اکمل نے کہا کہ سر ویوین رچرڈز نے مجھے اعتماد دیا اور کہا کہ خود پریقین رکھنا ہے .
عمر اکمل کا کہناتھا کہ اس کے علاوہ شاہد آفریدی نے ہمیشہ کی طرح حوصلہ بڑھایا اور عمر گل نے کہا کہ تم نے پاکستان کو ایسی صورت حال میں کئی میچز جتوائے ہیں، اسی یقین سے کھیلو اور میں نے خود پر یقین رکھا اور مجھے عزت ملی اور اننگز ٹیم کے کام آئی . عمر اکمل نے کہا کہ مجھے مینجمنٹ نے جو رول دیا اس کے مطابق کھیلنے کی کوشش کی، پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا ردہم اچھا بنا ہوا ہے، ٹاپ آرڈر میں جیسن روئے اور احسان اننگز بنا دیتے ہیں اور پھر اس کے بعد تیسرے اور چوتھے نمبر پر آنے والے بیٹرز اس کو آ گے بڑھاتے ہیں .
. .