اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم عمران خان نے میاں چنوں میں پیش آنے والے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب پولیس سے رپورٹ طلب کر لی۔وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ کسی فرد یا گروہ کی جانب سے
قانون کو ہاتھ میں لینے کی کوشش قطعاً برداشت نہیں کی جائے گی۔عمران خان کا کہنا تھا کہ ہجوم کے تشدد کو نہایت سختی سےکچلیں گے، آئی جی پنجاب سے میاں چنوں واقعے کے ذمہ داروں کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ فرائض کی انجام دہی میں ناکام رہنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی تفصیلات بھی طلب کی ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی علامہ طاہر اشرفی نےگفتگو کرتے ہوئے میاں چنوں کے علاقے تلمبہ میں پیش آنے والے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی تھی۔
واحد ایئر لائنز ہے جو اسرائیل کو بیرونی دنیا سے جوڑے ہوئے ہے اور سروس…
نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز لندن سے پاکستان کیلئے روانہ لندن (قدرت روزنامہ)نواز…
خوش قسمتی سے ڈیلیٹ کیے گئے واٹس ایپ چیٹس کو بآسانی بحال کیا جا سکتا…
تحریک انصاف اورعالمی لابی کا 46 ممبران کانگرس سے صدر بائیڈن کو ایک اور خط…
پاکستان کی جانب سے عثمان خان نصف سینچری بنانے والے میچ کے واحد کھلاڑ ے…