بین کٹنگ کے ساتھ شادی کڑا امتحان ہے، ایرن ہالینڈ

(قدرت روزنامہ)ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن سیون کی پریزینٹر ایرن ہالینڈ کا کہنا ہے کہ کرکٹر بین کٹنگ کے ساتھ شادی کڑا امتحان ہے .

آسٹریلوی میگزین سے گفتگو کرتے ہوئے ایرن ہالینڈ نے کہا کہ لوگ سمجھتے ہیں کہ یہ گلیمرس زندگی ہے جبکہ ایسا نہیں ہے، شادی کے دو دن بعد بین کٹنگ ساڑھے چار ماہ کے لئے چلے گئے .

انہوں نے کہا کہ میں اس کے بعد کوویڈ 19 کی پابندیوں کی وجہ سے ملک نہیں چھوڑ سکتی تھی،کھلاڑی کی بیوی ہونا جتنا اچھا لگ رہا ہوتا ہے اتنا نہیں ہے .

ان کا کہنا تھا کہ شادی کے بعد بین کٹنگ کو فوری طور پر گزشتہ برس پاکستان سپر لیگ کے لئے آنا تھا، بین کٹنگ کے جانے کی وجہ سے میں بہت افسردہ ہو گئی تھی مجھے سڈنی میں ہی رہنا پڑا تھا .

بین کٹنگ کی اہلیہ کا یہ کہنا ہے کہ ذہنی اور جسمانی صحت کا اچھا ہونا ضروری ہے، ان کا آپس میں بہت تعلق ہے،میں اس وقت اپنے کیرئیر پر فوکس کئے ہوئے ہوں جو کہ بہت ضروری ہے .

ایرن ہالینڈ کراچی کی شکرگزار، بارش پر دلچسپ تبصرہ بھی کردیا

ایرن ہالینڈ نے کہا کہ شکر ہے کہ کام نے مجھے مصروف رکھا ہوا ہے، میری اور بین کٹنگ کی الگ الگ جاب ہے، اس کے الگ تقاضے ہیں، کوویڈ 19 کی پابندیوں کی وجہ سے ہمیں بہت خیال رکھنا پڑتا ہے .

ان کا کہنا تھا کہ بائیو سیکور ببل کی وجہ سے زندگی اتنی آسان نہیں رہی اپنے اپنے ببل میں رہنا پڑتا ہے،قریب سے بین کٹنگ کو دیکھنے کا اس وقت موقع ملتا ہے جب میں انٹرویو کرتی ہوں ، میں بین کٹنگ کو زیادہ نہیں دیکھ سکتی جو کہ بہت مشکل ہے .

خیال رہے کہ آسٹریلوی کرکٹر بین کٹنگ پی ایس ایل میں پشاور زلمی کی نمائندگی کر رہے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں