بین کٹنگ کے ساتھ شادی کڑا امتحان ہے، ایرن ہالینڈ

(قدرت روزنامہ)ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن سیون کی پریزینٹر ایرن ہالینڈ کا کہنا ہے کہ کرکٹر بین کٹنگ کے ساتھ شادی کڑا امتحان ہے۔

آسٹریلوی میگزین سے گفتگو کرتے ہوئے ایرن ہالینڈ نے کہا کہ لوگ سمجھتے ہیں کہ یہ گلیمرس زندگی ہے جبکہ ایسا نہیں ہے، شادی کے دو دن بعد بین کٹنگ ساڑھے چار ماہ کے لئے چلے گئے ۔

انہوں نے کہا کہ میں اس کے بعد کوویڈ 19 کی پابندیوں کی وجہ سے ملک نہیں چھوڑ سکتی تھی،کھلاڑی کی بیوی ہونا جتنا اچھا لگ رہا ہوتا ہے اتنا نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شادی کے بعد بین کٹنگ کو فوری طور پر گزشتہ برس پاکستان سپر لیگ کے لئے آنا تھا، بین کٹنگ کے جانے کی وجہ سے میں بہت افسردہ ہو گئی تھی مجھے سڈنی میں ہی رہنا پڑا تھا۔

بین کٹنگ کی اہلیہ کا یہ کہنا ہے کہ ذہنی اور جسمانی صحت کا اچھا ہونا ضروری ہے، ان کا آپس میں بہت تعلق ہے،میں اس وقت اپنے کیرئیر پر فوکس کئے ہوئے ہوں جو کہ بہت ضروری ہے۔

ایرن ہالینڈ کراچی کی شکرگزار، بارش پر دلچسپ تبصرہ بھی کردیا

ایرن ہالینڈ نے کہا کہ شکر ہے کہ کام نے مجھے مصروف رکھا ہوا ہے، میری اور بین کٹنگ کی الگ الگ جاب ہے، اس کے الگ تقاضے ہیں، کوویڈ 19 کی پابندیوں کی وجہ سے ہمیں بہت خیال رکھنا پڑتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بائیو سیکور ببل کی وجہ سے زندگی اتنی آسان نہیں رہی اپنے اپنے ببل میں رہنا پڑتا ہے،قریب سے بین کٹنگ کو دیکھنے کا اس وقت موقع ملتا ہے جب میں انٹرویو کرتی ہوں ، میں بین کٹنگ کو زیادہ نہیں دیکھ سکتی جو کہ بہت مشکل ہے ۔

خیال رہے کہ آسٹریلوی کرکٹر بین کٹنگ پی ایس ایل میں پشاور زلمی کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

Recent Posts

3 کرکٹرز کو غیر ملکی لیگ کھیلنے کا این او سی مل گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ بورڈنے 3 قومی کرکٹرز کو کو بگ بیش لیگ اور…

18 mins ago

موجودہ حکومت پیپلز پارٹی کی بیساکھیوں پر ہے، مشاہد حسین

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما مشاہد حسین سید کا کہنا ہے…

20 mins ago

صنم جاوید کے والد 2 روز بعد گھر پہنچ گئے

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کی کارکن صنم جاوید کے والد جاوید اقبال خان…

31 mins ago

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کا قذافی سٹیڈیم اپ گریڈیشن پراجیکٹ کا دورہ

لاہور(قدرت روزنامہ)قذافی سٹیڈیم اپ گریڈیشن پراجیکٹ نے سپیڈ پکڑ لی۔بیسمنٹ کی تعمیر کا کام آخری…

1 hour ago

ہمیں اپنا حق مزاحمت کرکے چھیننا پڑے گا،حافظ نعیم الرحمان

کراچی(قدرت روزنامہ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ نوجوان مایوس نہ ہوں…

1 hour ago

محمد عامر نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

سینٹ لوشیا(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ بولر محمد عامر کی ٹی ٹوئنٹی میں 350 وکٹیں مکمل…

2 hours ago