اسلام آباد(قدرت روزنامہ) خاتون اول بشری بیگم کی دوست فرح خان نے تمام افواہوں کی تردید کر دی . کہتی ہیں کہ خاتون اول میرے گھر قطعا قیام پذیر نہیں اور وہ بنی گالہ اسلام آباد میں ہیں .
فرخ خان کا مزید کہنا تھا کہ سیاست میں اتنا نیچے نہیں گرنا چاہیے کہ لوگوں کی ذاتی زندگیوں سے متعلق جھوٹ بولے جائیں .
خیال رہے کہ گزشتہ روز سے یہ خبر گردش کر رہی تھی کہ خاتون اول بنی گالہ میں نہیں آج کل اپنی دوست کے گھر قیام پذیر ہیں .
. .جھوٹ پر مبنی واٹس اپ میسیج کے ذریعے وزیراعظم اور خاتون اول کے خلاف پراپیگنڈا کیا جا رہا ہے . خاتون اول میرے گھر قطعا قیام پذیر نہیں اور بنی گالا اسلام آباد میں موجود ہیں . سیاست میں اتنا نیچے نہیں گرنا چاہیے کہ لوگوں کی ذاتی زندگیوں پر جھوٹ بولے جائیں.
— iam Farah Khan (@farahkhan_92) February 12, 2022