اسلام آباد(قدرت روزنامہ)عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے 2021 کے لئے پاکستان کی جی ڈی پی گروتھ پروجیکشن میں ترمیم کرکے حکومت پاکستان کی جی ڈی پی پروجیکشن کو درست تسلیم کرلیا ہے۔یہ بات وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امورڈاکٹر شہبازگل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں کہی ۔انہوں نے کہاکہ اس سے پہلے اپریل 2021 میںآئی ایم ایف کی جانب سے %1.5 کا تخمینہ لگایا گیا تھا۔
شہبازگل کا کہنا تھا کہ رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان کی مضبوط معاشی سرگرمیوں کی وجہ سے جی ڈی پی کے تخمینے پر نظر ثانی کی گئی۔شہباز گل نے کہاکہ آئی ایم ایف کا پاکستان کی پروجیکشن کو درست تسلیم کرناحکومت کےحق پر ہونےاور معیشت کی بحالی کی دلیل ہے،ان تمام سیاسی ناہنجاروں کا جھوٹ بےنقاب ہواجوذاتی فائدے کیلئے منفی پروپیگنڈا کرتے رہے۔آئی ایم ایف نے کرپٹ اپوزیشن اور معیشت کے جعلی تجزیہ کاروں کے منہ پر طمانچہ مارا ہے ۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے انٹرنیٹ پر…
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے متعدد اضلاع میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز معطل ہوگئی۔ موبائل…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) عمران خان کی اہلیہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں اسموگ کے بحران کے پیش نظر…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب اربن یونٹ نے فضائی آلودگی میں بنیادی کردار ادا کرنے والوں…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ڈسکہ میں بہو کو بے دردی سے قتل کرنے والی ساس اور…