کروڑوں کے گھر، بی ایم ڈبلیو، عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر قبر ۔۔ پہلی بیوی کے لیے کیا کچھ کیا؟ عامر لیاقت نے حیران کن انکشافات کر دیے

(قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر آج کل عامر لیاقت حسین اپنی تیسری بیوی کے حوالے سے چرچہ میں
ہیں، کوئی انہیں سپورٹ کر رہا ہے تو کوئی ان کی پہلی اور دوسری بیوی کو سپورٹ کر رہا ہے۔اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔نادر علی کی پوڈ کاسٹ میں عامر لیاقت حسین کی جانب سے شرکت کی گئی تھی، جس میں عامر لیاقت نے کچھ ایسے رازوں سے پردہ اٹھایا جس نے تصویر کا دوسرا رخ بھی سامنے رکھ دیا ہے۔احمد دی انٹرٹینر نامی فیس بک پیج پر عامر لیاقت حسین کے اس انٹرویو حصے کا کلپ اپلوڈ کیا گیا تھا جس میں عامر نے تصویر کا دوسرا رخ دکھایا۔عامر لیاقت حسین کا کہنا تھا کہ کہانی کی ایک طرف پڑھ کر کوئی بات نہ کرے، لیکن مجھے دکھ یہ ہوتا ہے جب میں یہ سنتا ہوں کہ فلاں الگ ہو گئی اور اس نے ترقی کر لی، اور اُس کو دیکھو وہ سنگل پیرنٹ بن کر بچوں کو پال رہی ہے۔ دراصل یہاں عامر لیاقت کا اشارہ اپنی پہلی دو بیویوں کی طرف تھا۔ لیکن عامر لیاقت حسین نے اس بات کا انکشاف کیا کہ بچوں کو میں پڑھا رہا ہوں، 8 کروڑ کا گھر ہے جس میں وہ رہتی ہیں۔ جبکہ مزید کہنا تھا کہ ایک اور گھر انہیں دیا جو کہ دو کروڑ کا تھا، اس کا کرایہ بھی “وہ” لیتی ہیں۔ اس بات کا بھی انکشاف کیا کہ دبئی میں میں نے نئی بی ایم ڈبلیو دلوائی تھی، وہ بھی بیچ کر اس کے پیسے خود رکھے ہیں۔ انٹرویو میں عامر لیاقت نے بتایا کہ طلاق کے بعد بھی میں اہلیہ اور بچوں کا خیال رکھتا رہا تھا، ساتھ ہی عامر کا کہنا تھا کہ میری پہلی بیوی 5 حج کر چکی ہیں، وہ میں نے کرائے تھے۔ میں اپنے لیے عبداللہ شاہ غازی میں قبر کی جگہ رکھی تھی، لیکن پہلی بیوی کے والد کے انتقال پر وہ جگہ بھی سسر کی تدفین کے لیے دے دی۔ عامر بتاتے ہیں کہ میں یہ سب نہیں بتانا چاہتا تھا، لیکن پہلی بار بتا رہا ہوں۔ جبکہ والد کو غسل بھی اس پانی سے دیا گیا تھا، جب میں خانہ کعبہ گیا تھا، وہاں سے پانی لایا تھا۔ بشریٰ اقبال کی پڑھائی سے متعلق عامر کا کہنا تھا کہ جب ہماری شادی ہوئی تو بشریٰ صرف بی کام کرے ہوئے تھیں۔ شادی کے بعد بشریٰ نے ایم کام کیا اور بیٹے احمد کو سنبھالتا تھا، اس وقت احمد کی عمر بھی 6 ماہ تھی۔ عامر لیاقت حسین نے ہر موقع پر اہلیہ کا ساتھ دیا، لیکن وہ اس بات کا شکوہ کر رہے ہیں کہ مجھے ہمیشہ منفی طور پر یاد کیا جا رہا ہے، ایسے ہی جیسے مجھے زیرو سے ضرب دے دیا۔

Recent Posts

بلوچستان ہائیکورٹ بار کے انتخابات مکمل،میرعطااللہ لانگو صدر منتخب

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل ہو گئے۔ نجی ٹی وی…

11 mins ago

پی ٹی آئی کی پارلیمنٹ اور باہر موجود تمام قیادت کمپرومائز ہے، خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی…

30 mins ago

وی پی این حاصل کرنے کیلئے کیا کرنا ہوگا؟ پی ٹی اے نے فری لانسرز کو خوشخبری سنا دی

لاہور (قدرت روزنامہ )پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے کہا ہے کہ اداروں…

42 mins ago

بجلی کی قیمت میں کتنی کمی کا امکان ہے ؟ صارفین کیلئے بڑی خوشخبری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ )بجلی کی قیمت میں ایک ماہ کے لیے کمی کا امکان ہے…

48 mins ago

پنجاب حکومت نے دو ماہ کیلئے تیتر کے شکار کی اجازت دیدی

لاہور(قدرت روزنامہ) محکمہ وائلڈ لائف پنجاب نے صوبہ بھر میں دو ماہ کیلئے تیتر کے…

52 mins ago

کہاں کہاں بارش متوقع؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے…

1 hour ago