خاتون اول کیخلاف گھٹیا اور من گھڑت خبریں، حکومت کا قانونی چارہ جوئی کا اعلان

(قدرت روزنامہ)معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے متنبہ کیا ہے کہ وزیراعظم اور خاتون اوّل بشری عمران خان کے بارے گھٹیا اور من گھڑت خبریں دینے والوں کیخلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے انھیں عدالت میں لے جایا جائے گا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ پہلے ہی نجم سیٹھی کے خلاف ہم عدالت میں ہیں۔ ابھی بھی جو لوگ خاتون اوّل کے بارے جھوٹی خبریں پھیلا رہے ہیں ان کے خلاف سخت قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔

فیض یابی کا دور ختم، عمران خان کے مقابلے میں منجھے ہوئے کھلاڑی، سیاست کتنی آتی ہے؟ اصل امتحان اب شروع
‘وزیراعظم کارکردگی سے مطمئن نہیں تو چلیں جائیں گے یار’، شوکت ترین کی ویڈیو وائرل

انہوں نے کہا کہ خاتون اوّل اور وزیراعظم دونوں اسلام آباد میں موجود ہیں۔ پورے ایک سال میں خاتون اوّل صرف ایک ہفتے کے لئے لاہور تشریف لے کر گئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پچھلے چند مہینوں سے وہ لاہور تشریف نہیں لے کر گئیں اور اسلام آباد میں تشریف فرما ہیں۔

شہباز گل نے متنبہ کیا کہ سیاست اور صحافت کریں لیکن اہلخانہ جو سیاست میں موجود ہی نہیں، ان کے بار جھوٹی جعلی خبریں دیں گے تو عدالت لے کر جائیں گے۔

Recent Posts

3 کرکٹرز کو غیر ملکی لیگ کھیلنے کا این او سی مل گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ بورڈنے 3 قومی کرکٹرز کو کو بگ بیش لیگ اور…

36 mins ago

موجودہ حکومت پیپلز پارٹی کی بیساکھیوں پر ہے، مشاہد حسین

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما مشاہد حسین سید کا کہنا ہے…

38 mins ago

صنم جاوید کے والد 2 روز بعد گھر پہنچ گئے

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کی کارکن صنم جاوید کے والد جاوید اقبال خان…

50 mins ago

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کا قذافی سٹیڈیم اپ گریڈیشن پراجیکٹ کا دورہ

لاہور(قدرت روزنامہ)قذافی سٹیڈیم اپ گریڈیشن پراجیکٹ نے سپیڈ پکڑ لی۔بیسمنٹ کی تعمیر کا کام آخری…

2 hours ago

ہمیں اپنا حق مزاحمت کرکے چھیننا پڑے گا،حافظ نعیم الرحمان

کراچی(قدرت روزنامہ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ نوجوان مایوس نہ ہوں…

2 hours ago

محمد عامر نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

سینٹ لوشیا(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ بولر محمد عامر کی ٹی ٹوئنٹی میں 350 وکٹیں مکمل…

2 hours ago