شہباز شریف اور چودھری برادران کے درمیان ملاقات کی اندرونی کہانی

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف نے چودھری برادران سے درخواست کی ہے کہ وزیراعظم کے خلاف پیش کی جانے والی تحریک عدم اعتماد میں اپوزیشن کا ساتھ دیں جب کہ چودھری برادران نے اس پر صلاح و مشورہ کرنے کے لیے وقت مانگ لیا ہے۔

ہم نیوز نے اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ میاں شہباز شریف اور چودھری برادران کے درمیان 14 سالوں کے بعد ہونے والی ملاقات تقریباً ڈیڑھ گھنٹے سے زائد عرصے تک جاری رہی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات کے دو شیشنز ہوئے جن میں سے پہلے سیشن میں چودھری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی گئی جب کہ دوسرے سیشن میں تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔

ہم نیوز کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے اس موقع پر کہا کہ عام آدمی مہنگائی کی چکی میں پس گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد ضروری ہے۔

خوشی ہے عدم اعتماد کی تحریک پر سب راضی ہو رہے، بلاول بھٹو

ذرائع کے مطابق چودھری برادران نے پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کے لیے وقت مانگ لیا جب کہ دوران ملاقات اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ ملکی مفاد میں جو بھی فیصلہ ہو گا وہ کریں گے۔

Recent Posts

تحریک انصاف کے امریکی حمایتیوں کا ایک اور یوٹرن!

تحریک انصاف اورعالمی لابی کا 46 ممبران کانگرس سے صدر بائیڈن کو ایک اور خط…

1 min ago

دوسرا ٹی ٹوینٹی، آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دیدی

پاکستان کی جانب سے عثمان خان نصف سینچری بنانے والے میچ کے واحد کھلاڑ ے…

12 mins ago

سونے کی قیمت میں کمی

سونے کی قیمت 300 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 67 ہزار 400 روپے پر…

22 mins ago

تحریک انصاف کے حق میں امریکی ممبران کانگریس کا بائیڈن کو ایک اور خط

پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی باضابطہ درخواست واشنگٹن(قدرت روزنامہ) تحریک انصاف کے حمایتیوں…

39 mins ago

ڈسکہ میں سسرالیوں کے ہاتھوں بہو کے قتل کیس میں لرزہ خیز انکشافات

ساس کو شکوہ تھا کہ اس کا بیٹا بیوی سے بہت محبت کرتا تھا اور…

58 mins ago

بجلی کی قیمت ایک ماہ کے لیے کم ہونے کا امکان، کراچی کے صارفین محروم رہیں گے

نیپرا بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے سی پی پی اے کی درخواست پر…

1 hour ago