یہ ہے نیا پاکستان؟ پاکستان میں 32 فیصد بچے سکولوں سے باہر 16فیصد گھرانے غذائی بحران کا شکار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں 32فیصد بچے سکولوں سے باہر ہیں، 16فیصد گھرانے غذائی عدم تحفظ کا شکار ہیں ، شرح خواندگی 60فیصد،46فیصد کے پاس سمارٹ فون ،33فیصد کیلئے انٹرنیٹ سہولت حاصل ہے،84فیصد گھروں کو غذائی تحفظ حاصل ہے ، روزنامہ جنگ میں تنویر ہاشمی کی شائع خبر کے مطابق پنجاب میں 15.66 فیصد، سندھ میں 17.52فیصد،خیبرپختونخوا میں 14.44 فیصد اوربلوچستان میں23.36فیصد گھر غذائی عدم تحفظ کا شکارہیں ، پاکستان میں 83فیصد گھروں میں فلش ٹائلٹ کی سہولت حاصل ہے ، 10فیصد گھرانوں کو ٹائلٹ کی سہولت میسر نہیں،22فیصد آبادی کو نلکے کے پانی کی سہولت حاصل ہے، ملک میں معذور آبادی

کی شرح 3.41فیصدہے ،پاکستان بیور و آف شماریات کے سوشل و معیار زندگی اقدامات سروے کے مطابق 2019-20تک پاکستان میں 91فیصد گھروں میں روشنی کیلئے بجلی کی سہولت میسر تھی، 54فیصد گھروں میں صابن سے ہاتھ دھونے کیلئے الگ سے انتظامات ہیں ، 17فیصد گھروں سے میونسپل کارپوریشن کے ذریعے کوڑا اٹھایا جاتا ہے ،سروے کے مطابق پاکستان میں 48فیصد گھروں کوکھانا پکانے کیلیے گیس ایندھن جبکہ 37فیصد کو دیگر کلین ایندھن کی سہولت حاصل ہے، 2019-20تک 81فیصد آباد ی نے حفاظتی ٹیکوں کا مکمل کورس کیا ہو ا تھا ، پاکستان کی 95فیصد آبادی علاج معالجے کیلئے ڈاکٹروں سے رجوع کرتی ہے۔

Recent Posts

وزیراعلی مریم نوازشریف کا پنجاب کے عوام کے لئے بڑا تحفہ

عوام کو مشکل حالات میں تنہا نہیں چھوڑیں گے‘وزیراعلی مریم نوازشریف لاہور (قدرت روزنامہ)500یونٹ تک…

12 mins ago

باکسنگ رنگ کی ملائکہ: ’مجھے مُکے سہنے کی عادت ہوچکی‘

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)کم عمری سے ہی کوئٹہ سے تعلق رکھنے والی ملائکہ زاہد کو کھیلوں…

24 mins ago

میرے لیے بھی بجلی کا بل ادا کرنا مشکل ہوگیا ہے، ن لیگی رہنما عرفان صدیقی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے رہنما عرفان صدیقی بھی بجلی کے بھاری بلز…

39 mins ago

آئی ایم ایف کے پاس جانا مجبوری، تلخ فیصلے نہ کیے تو 3 سال بعد پھر ایسی صورتحال کا سامنا ہوگا، وزیراعظم شہباز شریف

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ مجبوری کے باعث ہمیں آئی…

55 mins ago

ملکی قوانین کی خلاف ورزی پر ایکس پرپابندی کے سوا کوئی راستہ نہیں تھا، وزارت داخلہ

ریاست مخالف مواد اپ لوڈ کیا جاتا ہے، بندش ملکی وقار کیلئے ہے، کئی ممالک…

1 hour ago

جسٹس طارق محمود کیخلاف سوشل میڈیا مہم: غریدہ فاروقی اور پیمرا سمیت دیگر کو نوٹسز جاری

ججوں کے خلاف کسی قسم کی مہم برداشت نہیں کریں گے، جسٹس عامر فاروق اسلام…

2 hours ago