اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینئر اینکر پرس و صحافی سلیم صافی نے کہا ہے کہ لائیو شو میں اگر کسی نے غلط بات کہہ دی تو اس میں غریدہ فاروقی کا کیا قصور ہے ؟ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سلیم صافی نے عمران خان کے شیخ رشید اور ڈاکٹر بابر اعوان کے ساتھ پرانے انٹرویو ز کی تصاویر شیئر کی ہیں جن کی کیپشن میں سلیم صافی نے کہا ہے کہ ’’بابراعوان اورشیخ رشید نےعمران خان کےمنہ پرانکی ذاتیات کی دھجیاں اڑائی تھی۔۔وہ دونوں آج انکےچہیتےوزیرہیں۔ان شوز میں انہوں نے جو کیا تو اس میں اینکرز کا کیا
قصور تھا ؟ اسی طرح اسی طرح لائیوشومیں اگرکسی نےغلط بات کہہ دی تواسمیں غریدہ فاروقی کاکیاقصورہے؟۔مردکےبچےبن کر ان مردوں سےپوچھ لوجنہوں نےبات کی۔واضح رہے کہ جی فار غریدہ‘ کے جمعرات کو آن ائیر پروگرام میں پینل کا حصہ افراد جب موضوع سے ہٹ کر گفتگو کرنا شروع ہوئے تو غریدہ فاروقی نے انھیں روک کر موضوع کی جانب لانے کی کوشش کیوں نہیں کی؟بی بی سی اردو کے مطابق اس کے جواب میں غریدہ کہتی ہیں کہ ’ان چاروں مہمانوں یا میری طرف سے کوئی ایک بھی ’غیر اخلاقی‘ جملہ یا لفظ آن آئیر نہیں ہوا۔ کوئی ذومعنی، اخلاق سے گری ہوئی، گھٹیا بات نہیں کی گئی جسے قانونی طور پر کہیں پر چیلینج کیا جا سکے۔‘غریدہ مانتی ہیں کہ پروگرام میں مراد سعید کی وزارت کی کارکردگی پر سات سے آٹھ منٹ تک بات ضرور ہوئی مگر وہ اسے توہین آمیز یا غیر اخلاقی ماننے سے انکار کرتی ہیں۔پیمرا کے نوٹس میں ’تضحیک آمیز/ توہین آمیز‘ کے الفاظ کے متعلق غریدہ فاروقی کہتی ہیں کہ ’جب آپ تجزیہ کاروں کو بلاتے ہیں تو وہ کیا تجزیہ کرتے ہیں، یہ پینل میں شامل افراد کی صوابدید پر منحصر ہوتا ہے اور ہماری پالیسی ہے کہ ہم اسے ایڈیٹ یا کاٹتے نہیں۔ کسی کا مائیک میوٹ نہیں کرتے جب تک کہ کوئی ایسی بات نہ کی جائے جو واقعی توہین آمیز یا اخلاق سے گری ہوئی اور قانون کی پکڑ میں آتی ہو۔‘وہ کہتی ہیں کہ اسی لیے پروگرام سے پہلے ایک تنبیہ چلائی جاتی ہے کہ اس پروگرام میں شامل مہمانوں کی رائے ادارتی پالیسی کا حصہ نہیں۔غریدہ فاروقی کا کہنا ہے کہ ’ہم آزادیِ رائے اور آزادیِ اظہار ضرور دیتے ہیں مگر میرے پروگرام میں کسی بھی مہمان نے یا میں نے کوئی غیر اخلاقی یا فحش لفظ استعمال نہیں کیا نہ کوئی گالی دی اور نہ ہی کوئی غیر اخلاقی بات دہرائی اور نہ کسی تضحیک آمیز یا توہین آمیز رائے کا اظہار کیا۔‘وہ کہتی ہیں کہ پروگرام میں 43 منٹ تک بحث کی گئی مگر ٹوئٹر پر محدود دورانیے کا کلپ ہی شئیر کیا جا سکتا تھا جو وائرل ہے اور دو منٹ کے کلپ کو دیکھ کر یہ فیصلہ نہیں کر لینا چاہیے کہ اس میں غلط بات کی گئی ہے۔وہ پاکستان تحریکِ انصاف سے سوال کرتی ہیں کہ ’اگر آپ کو اس کلپ سے تکلیف پہنچی ہے تو کوئی ایک لفظ بتا دیں جو قانون کی تشریح کے مطابق غیر اخلاقی یا توہین آمیز الفاظ کے دائرے میں آتا ہوغریدہ کا کہنا ہے کہ تجزیہ کار کسی بھی کتاب کا بھی حوالہ دے سکتے ہیں جس پر ہم انھیں روک نہیں سکتے اور پینل میں شامل افراد نے جس کتاب کا حوالہ دیا اس پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں کہیں پابندی نہیں۔’کتاب کے مندرجہ جات پر کہیں کوئی قانونی کارروائی نہیں ہوئی اور جن لوگوں کو تکلیف پہنچ رہی ہے انھوں نے آج تک اس کتاب کے حوالے سے کوئی قانونی کارروائی نہیں کی۔ اگر اس پر پابندی نہیں تو اس کا حوالہ دینے سے کسی کو کیسے روکا جا سکتا ہے۔ اگر ایسا نہیں ہے تو پیمرا اور پاکستان تحریکِ انصاف ہمیں بتا دے کہ فلاں کتاب پر پابندی ہے اور اس پر بحث نہیں کی جاسکتی۔‘غریدہ فاروقی کا کہنا ہے کہ ’حکومت کو زیادہ تکلیف اس بات سے ہے کہ میں سخت سوالات کیوں کرتی ہوں چونکہ میں حکومت پر تنقید کرنے والے صحافیوں میں شامل ہوں اس لیے مجھے کام کرنے سے روکنے کے لیے میرے اوپر بلواسطہ یا بلاواسطہ دباؤ ڈالا جاتا ہے، بہت عرصے سے وہ کسی بہانے کی تلاش میں تھے اور ابھی انھیں ایک بہانہ مل گیا ہے جس کی آڑ میں وہ ایک بار پھر سے مجھ پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں کیونکہ وہ مجھے چپ کروانا چاہتے ہیں حالانکہ اس کلپ میں ایسی کوئی بات نہیں تھی۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی ریونیو بورڈ (ایف بی آر) نے ٹیکس کے ملکی نظام کو…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد کے اسپیشل جج سینٹرل نے توشہ خانہ ٹو کیس میں…
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ان کی وکلا نے اڈیالہ جیل میں…
لاہور (قدرت روزنامہ)ٹک ٹاکر دانیہ شاہ کے دوسرے شوہر حکیم شہزاد لوہا پاڑ نے کہا…
لاہور(قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ اڈیالہ جیل کا قیدی…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ایس آئی ایف سی اپیکس کمیٹی کا اجلاس پیر کو طلب کرنے کا…