اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خاتون اول بشری بیگم کی دوست فرح خان نے تمام افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ خاتون اول میرے گھر قطعاً قیام پذیر نہیں ،وہ بنی گالہ اسلام آباد میں ہیں . فرخ خان نے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ سیاست میں اتنا نیچے نہیں گرنا چاہیے کہ لوگوں کی ذاتی زندگیوں سے متعلق جھوٹ بولے جائیں .
انہوں نے قوم کو حقیقت سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ جھوٹ پر مبنی واٹس اپ میسجز کے ذریعے وزیراعظم اور خاتون اول کے بارے میں منفی پراپیگنڈہ کیا جا رہا ہے، بشری بی بی میرے گھر نہیں بلکہ
اپنی رہائش گاہ بنی گالہ میں ہی موجود ہیں . دوسری جانب معاون خصوصی شہباز گل نے خاتون اول کے بارے میں جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا اعلان کیا اور کہا خاتون اول ایک سال میں صرف ایک ہفتے کیلئے لاہور گئیں، پچھلے چند ماہ سے خاتون اول لاہور نہیں گئیں . سوشل میڈیا کا استعمال ضرور کریں مگر مخالفت میں اتنے دور نہ نکل جائیں کہ دوسروں کی ذاتی زندگی کو نشانہ بنائیں .
جھوٹ پر مبنی واٹس اپ میسیج کے ذریعے وزیراعظم اور خاتون اول کے خلاف پراپیگنڈا کیا جا رہا ہے . خاتون اول میرے گھر قطعا قیام پذیر نہیں اور بنی گالا اسلام آباد میں موجود ہیں . سیاست میں اتنا نیچے نہیں گرنا چاہیے کہ لوگوں کی ذاتی زندگیوں پر جھوٹ بولے جائیں.